ETV Bharat / state

انڈین مسلم لیگ نے ہاتھرس کیس کی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں انڈین مسلم لیگ پارٹی کی جانب سے مرکزی وزیر داخلہ کو ایک میمورنڈم بھیجا گیا اور ہاتھرس جنسی زیادتی وقتل کیس میں منصفانہ تفتیش کا مطالبہ کیا۔

image
image
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 9:49 AM IST

انڈین مسلم لیگ پارٹی کے قومی نائب سیکریٹری کوثر حیات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں پیش آئے جنسی زیادتی و قتل کیس کے واقعے سے ملک کی شبیہ پر کافی برا اثر پڑا ہے۔

ہاتھرس کیس میں اعلی تحقیقات کا مطالبہ کیا

ضلع انتظامیہ اور پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کوثر حیات نے کہا کہ متاثرہ کے اہلخانہ کے ساتھ بد سلوکی کی جارہی ہے اور ملزموں کے ساتھ ہمدردی کا رویہ اپنایا جارہا ہے، یہی وجہ ہے کہ پارٹی کی جانب سے مقتول لڑکی کے اہلخانہ کو انصاف دلانے اور قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.