ETV Bharat / state

'بی جے پی کو ملک معاف نہیں کرے گا' - سادھوی پرگیہ سنگھ

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھوپال پارلیمانی سیٹ سے مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ٹکٹ دینے پر سخت نکتہ چینی کی۔

sp
author img

By

Published : May 17, 2019, 7:54 PM IST

سادھوی پرگیہ سنگھ کے حالیہ متنازع بیان، جس میں انہوں نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کو محب وطن قرار دیا تھا۔ اس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'میں سادھوی کو کبھی بھی معاف نہیں کر سکوں گا۔'

وزیراعظم کے اس بیان کے بعد ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ 'سادھوی پرگیہ کو ٹکٹ دینے پر بھارت بی جے پی کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گا۔'

واضح رہے کہ سادھوی کے متنازع بیان کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا اور حزب اختلاف نے بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کی جبکہ بی جے پی نے بھی سادھوی کے بیان سے اپنا پلڑا جھاڑ لیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.