ETV Bharat / state

ٹوکیو اولمپکس میں بھارت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا: راجیو مہتا - indian olympic association

انٹرنیشنل اولمپک ڈے کے موقع پر دہلی میں ایک ویبینار منعقد کیا گیا جس میں مختلف ماہرین کھیل نے شرک کی اور ٹوکیو اولمپک (tokyo olympics) میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔

Tokyo Olympics
Tokyo Olympics
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 9:28 PM IST

انٹرنیشنل اولمپک ڈے کے موقع پر فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا (پی ای ایف آئی) نے وزارت کھیل کے تعاون سے ایک ویبنار کا اہتمام کیا جس میں ملک بھر کے نامور فزیکل ٹیچرز، اسپورٹس ایڈمنسٹریٹرز، کھیلوں کے ماہرین اور صحافیوں نے شرکت کی۔

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل راجیو مہتا، خزانچی آنندیشور پانڈے، پی ای ایف آئی کے ورکنگ صدر ڈاکٹر اے کے اپل، ہاکی دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ اجے کمار بنسل، کریڈا بھارتی کے راج جی چودھری اور پرساد مہانکر، آرگنائزنگ سکریٹری چتن کمار، ایل این آئی پی ای ڈاکٹر ویوک پانڈے وغیرہ نے اولمپک ویبنار میں شرکت کی اور تسلیم کیا کہ ملک میں دیر سے سہی اولمپک تحریک آہستہ آہستہ زور پکڑتی جا رہی ہے۔

راجیو مہتا کے مطابق وزارت کھیل اور آئی او اے کے مابین بہتر ہم آہنگی کی وجہ سے ملک کھیل میں صحیح سمت کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ٹوکیو اولمپکس میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ راجیو مہتا نے اعتراف کیا کہ کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کی تیاری متاثر ہوئی تھی لیکن تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔

آنندیشور پانڈے نے فزیکل ٹیچرز کی بیروزگاری کو سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارت کھیل اور آئی او اے اس کے حل کی کوشش کریں گے۔

ڈاکٹر اپل اور ڈاکٹر پانڈے کے مطابق ہم صرف تعلیم اور کھیلوں میں توازن پیدا کر کے چیمپیئن کھلاڑی پیدا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: International Olympic Day: عالمی اولمپک ڈے پر خاص رپورٹ

دریں اثنا دہلی والی بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دہلی کے مختلف علاقوں میں اولمپک ڈے بڑے دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا۔

دہلی اولمپک ایسوسی کے صدر کلدیپ وتس کی سربراہی میں کھلاڑیوں کو اولمپکس کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا اور ٹوکیو اولمپکس میں جانے والے کھلاڑیوں کو نیک خواہشات پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.