ETV Bharat / state

Shafiqur Rahman Barq 'بھارت ہندو راشٹر کبھی نہیں بنے گا' - یوپی کی سیاست

سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما شفیق الرحمان برق نے بھارت کے ہندو راشٹر بننے کے سوال پر کہا کہ بھارت نہ تو ہندو راشٹر تھا اور نہ ہی کبھی ہندو راشٹر بنے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 21, 2023, 7:29 AM IST

بھارت ہندو راشٹر کبھی نہیں بنے گا

سنبھل: اترپردیش کے سنبھل ضلع سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان شفیق الرحمان برق نے جونا اکھاڑہ کے مہامنڈلیشور سوامی یتندرانند گری اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کبھی ہندو راشٹر نہیں تھا اور نا ہی رہے گا، شفیق الرحمان برق نے کہا کہ جو رام راج کی بات کررہے ہیں انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ یہ کبھی رام راج نہیں تھا اور ناہی کبھی ہوگا۔ جونا اکھاڑہ کے مہامنڈلیشور سوامی یتندرانند گری نے سنبھل میں اسلام پر بیان دیا تھا کہ اسلام صرف فتویٰ دے سکتا ہے اور کچھ نہیں اس بیان پر ڈاکٹر شفیق الرحمان برق نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اسلام کو بالکل نہیں جانتے ہیں۔ جب انہوں نے اسلام کا مطالعہ ہی نہیں کیا ہے اور نہ ہی وہ مسلمان ہیں تو انہیں کیسے پتہ چلے گا کہ اسلام کیا ہے؟

ایم پی شفیق الرحمن برق نے مزید کہا کہ اسلام سے متعلق صرف مسلمان ہی جانتے ہیں۔ اصل دین اسلام ہے جو اللہ کا دین ہے، اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا میں بھیجا۔ اسلام محبت کا پیغام دیتا ہے اور اسلام کی اچھی چیزوں سے متاثر ہو کر غیر مذاہب کے لوگوں نے اسلام قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا اور کسی کی برائی نہیں کرتا۔ اللہ کا پیغام دیتا ہے۔ مسلمان خدمت کرنے آیا ہے۔ اسلام پوری دنیا میں موجود ہے۔ اس لیے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے اور کہیں بھی رہنے والے لوگوں کی ہمیں مدد کرنی چاہیے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حال ہی میں ایک بیان دیا ہے کہ بھارت ایک ہندو راشٹر ہے اور ہندو راشٹر ہی رہے گا۔ ان کے اس بیان پر رکن پارلیمان شفیق الرحمان برق نے کہا کہ میں یوگی آدتیہ ناتھ کو اچھی طرح جانتا ہوں۔ وہ چار بار میرے ساتھ ایوان میں رہے ہیں۔ یوگی ہمارے بہت اچھے دوست ہیں۔ لیکن، وہ جو کہہ رہے ہیں وہ بالکل غلط ہے۔ کیونکہ بھارت نہ تو ہندو راشٹر تھا اور نہ ہی کبھی ہندو راشٹر بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں : CM Yogi On Ram Rajya رام راجیہ کا عزم پورا ہو رہاہے، یوگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.