ETV Bharat / state

Bypoll Results 2023 ضمنی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی تین تو انڈیا اتحاد چار سیٹوں پر کامیاب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 9:32 AM IST

Updated : Sep 8, 2023, 8:01 PM IST

سات اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں چھ سیٹوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ جس میں بی جے پی نے تریپورہ اور اتراکھنڈ میں جیت درج کی ہے۔ جبکہ کیرلہ میں کانگریس، مغربی بنگال میں ٹی ایم سی، جھارکھنڈ میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور اترپردیش کی گھوسی اسمبلی سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے امیدوار نے جنت درج کی ہے

Bypolls counting gets underway
بی جے پی تین تو انڈیا اتحاد چار سیٹوں پر کامیاب

حیدرآباد: ملک کی چھ ریاستوں میں سات اسمبلی سیٹوں پر پانچ ستمبر کو ہوئے ضمنی انتخابات میں چھ سیٹوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ جبکہ ایک نشست پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ بی جے پی نے تریپورہ کی دونوں سیٹ (دھن پور، بوکسا نگر) اور اتراکھنڈ کی باگیشور سیٹ پر جیت درج کی ہے۔ جبکہ کیرلہ میں کانگریس نے ایک بار پھر پوتھوپلی سیٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔ وہیں ترنمول کانگریس کے نرمل چند رائے نے مغربی بنگال کی دھوپگوری سیٹ پر بی جے پی کی تاپسی رائے کو شکست دے دی ہے۔

Bypoll Results 2023

جھارکھنڈ کے ڈمری اسمبلی حلقہ میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی بے بی دیوی نے آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین (اے جے ایس یو) کی یشودا دیوی کو شکست دے دی ہے۔ جبکہ اترپردیش کی گھوسی اسمبلی سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے امیدوار سدھاکر سنگھ نے بی جے پی کے امیدوار دارا سنگھ چوہان کو 42 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دے دی ہے،

قابل ذکر ہے کہ سات سیٹوں میں سے دھن پور، باگیشور اور دھوپگوری پہلے بی جے پی کے پاس تھیں۔ یوپی اور جھارکھنڈ کی سیٹیں سماج وادی پارٹی اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے پاس تھیں۔ تریپورہ کی باکسا نگر سیٹ اور کیرالہ کی پوتھوپلی سیٹ سی پی ایم اور کانگریس کے پاس تھی۔

پانچ ستمبر کو منعقد ہوئے انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ زیادہ دیکھا گیا تھا۔ ان انتخابات کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ یہ اپوزیشن انڈیا اتحاد (INDIA Allaince) کے قیام کے بعد پہلے انتخابات ہیں۔

مزید پڑھیں: Ghosi by Poll گھوسی ضمنی انتخابات، آج ووٹنگ، اپوزیشن اتحاد انڈیا اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ

Nine BJP Leaders Join Congress مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کے نو لیڈران کانگریس میں شامل

اتر پردیش کے گھوسی اسمبلی حلقے میں صرف 49.42 فیصد رائے دہندگان نے منگل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے اپنا ووٹ ڈالا، جو کہ اپوزیشن انڈیا بلاک کی تشکیل کے بعد ریاست میں پہلا انتخابی مقابلہ ہے۔جھارکھنڈ کے ڈمری میں 64.84 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اتراکھنڈ کے باگیشور میں 55.35 فیصد پولنگ ہوئی۔ یہ اعداد و شمار تمام سات اسمبلی حلقوں میں پولنگ ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی 'ٹرن آؤٹ ایپ' پر تازہ ترین دستیاب اپڈیٹس پر مبنی ہیں۔تریپورہ کے بوکسانگر اور دھان پور میں بالترتیب 86.34 فیصد اور 81.88 فیصد ووٹنگ کے ساتھ سب سے زیادہ ووٹنگ کا تناسب ریکارڈ کیا گیا جبکہ بنگال کے دھوپگری میں 74.35 فیصد پولنگ ہوئی۔ کیرالہ کے پوتھوپلی میں 71.84 فیصد پولنگ درج کی گئی۔

Last Updated : Sep 8, 2023, 8:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.