ETV Bharat / state

Alliance Ready to Defeat BJP انڈیا اتحاد نے بی جے پی کو ہرانے کے لئے کسی کمر، اکھلیش - بی جے پی حکومت مہنگائی بڑھا کر

ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی حکومت مہنگائی بڑھا کر دس سال سے عوام کی جیب کاٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 400روپئے کا گیس سلنڈر1100روپئے سے زیادہ میں فروخت کیا۔

اکھلیش
اکھلیش
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 8:54 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ ملک تبدیلی چاہتا ہے انڈیا اتحاد بی جے پی کو ہرانے جارہا ہے الیکشن جلدی ہو یا بعد میں سماجو ادی پارٹی اور اتحادی جماعتیں پوری طرح سے تیار ہیں یادو نے بدھ کو کہا کہ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں سے کسان، نوجوان، مزدور اور غریب ناراض اور دکھی ہیں۔ بی جے پی نے غریبوں کی امیدیں توڑا ہے۔ بی جے پی غریبوں کو غلام بنائے رکھنا چاہتی ہے۔

سیتا پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے ایس پی بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی کا کوئی جواب نہیں ہے۔ حکومت مہنگائی بڑھا کر دس سال سے عوام کی جیب کاٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 400روپئے کا گیس سلنڈر1100روپئے سے زیادہ میں فروخت کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پورے ملک کی عوام کو لوٹا۔

اب الیکشن سامنے دیکھ کر گیس سلنڈر کی قیمتوں میں صرف 200 روپئے کی کمی ہے۔ ڈیزل۔پٹرول سمیت کھانے پینے کی چیزیں تیل اور دال کی قیمتوں میں مہنگائی آسمان پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ اتنے دنوں سے جو گیس سلنڈر مہنگا رہا اور دیگر چیزوں کی مہنگائی ہے اس کا منافع کس کی جیب میں جارہا ہے۔ یہ حکومت مڈل کلاس اور غریبوں کی جیت کاٹ کر سرمایہ داروں کی تجوری بھررہی ہے۔ غریبوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔

یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے نوٹ بندی کر کے دنیا کی سب سے بڑی بدعنوانی کی ہے۔ پہلے نوٹ بندی کی پھر اپنا ہی چھاپا گیا 2ہزار کا نوٹ بند کردیا۔ اس معاملے کا جب بھی جائزہ لیا جائے گا تو پتہ چلے گا کہ یہ دیا کا سب سے بڑا گھپلہ ہے۔

یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے ہیں۔ آج پڑھے۔لکھے نوجوان کے ہاتھ میں نوکری اور روزگار نہیں ہے۔ گاؤں میں بڑے پیمانے پر نوجوان بے روزگار ہیں۔ سرکار نے دعوی کیا کہ انوسٹر سمٹ میں 3لاکھ کروڑ کا ایم او یو ہوا ہے۔ نوجوانوں کو نوکری دینے کے سپنے دکھائے لیکن زمین پر کہیں سرمایہ کاری نہیں دکھ رہی ہے۔ لکھنؤ سے مئو، غازی پور، پوروانچل، بندیل کھنڈ اور ادھر سیتا پور تک ہمیں کہیں بھی کوئی کارخانہ، فیکٹری غلطی نہیں دکھی۔ بی جے پی حکومت بے روزگاری پر جھوٹے اعداد دیتی ہے۔

سابق وزیراعلی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ریاست کی طبی سہولیات کو برباد کردیا ہے۔ نظم ونسق نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ غریبوں کے لئے دوا۔ علاج کا انتظام نہیں ہے۔ اسپتالوں میں دوائیں اور دیگر سہولیات میسر نہیں ہیں۔مریضوں کو علاج کے لئے بھٹکنا پڑتا ہے۔حکومت نے ایک بھی سرکاری اسپتال نہیں بنایا۔ سماج وادی حکومت میں چلائی گئی ایمبولنس سروس برباد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہر دن قت۔ لوٹ، چھیڑ خانہ کے واقعہ ہورہے ہیں۔ مجرمین اور دبنگوں میں قانون کا ڈر نہیں ہے۔ مجرمین گھروں میں گھس کر قتل کررہے ہیں۔ اترپردیش میں نظم ونسق کی اتنی خراب حالت پہلے کبھی نہیں تھی۔انہوں نےکہا کہ بی جے پی حکومت جمہوریت، آئین کو ختم کررہی ہے۔ حکومت خود انصاف کررہی ہے۔ حکومت کی ہراسانی سے ایک روڈ ویز کنڈکٹر نے خودکشی کرلی۔

یادو نے کہا کہ گھوسی میں بی جے پی حکومت کے جتنے بھی وزیر الیکشن میں گئے ہیں وہ عوامکو اپنا اور حکومت کا کام نہیں بتا رہے ہیں کہ مرکزی حکومت کے دس سال اور اترپردیش کی بی جےپی حکومت نے چھ سالوں میں عوام کے لئے کیا کام ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے بن کروں کی سہولیتیں چھین لیں۔ بجلی مہنگی کر دی ہے۔ بنکر کاروبار پر بحران کے بادل ہیں۔سماجوادی حکومت میں بنکروں کو بجلی بل میں چھوٹ دیا تھا۔ بنکروں کو دیگر تمام طرح کی سہولیات دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کارکن پہلے بلقیس بانو سے راکھی بندھوا کر دکھائیں، مودی حکومت پر اودھو ٹھاکرے کا طنز

گھوسی ضمنی الیکشن کو لے کر یادو نے کہا کہ عوام سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے امیدوار دھاکر سنگھ کو تاریخی ووٹوں سے جتانے جارہی ہے۔ بی جے پی امیدوار نے گھوسی کی عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ اس نے اپنے مفاد کے لئے پارٹی چھوڑی ہے۔عوام اسے سبق سکھائیں گے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.