ریاست اتر پردیش میں علاقائی اور چھوٹی سیاسی جماعتوں کی تشکیل کے بعد آزاد امیدواروں کی اہمیت کم ہوگئی ہے۔
ریاست کے ضلع بارہ بنکی کی بات کی جائے تو یہاں گزشتہ 37 برسوں سے کوئی آزاد امیدوار نے جیت درج نہیں کی ہے۔ تاہم اس انتخابات میں دریاباد اسمبلی حلقے سے اپنا سیاسی سفر شروع کرنے جا رہے راجا رتیش سنگھ کو آزاد امیدوار کے طور پر لوگوں کی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ Independent Candidates Claim Victory in Uttar Pradesh Assembly Elections
دراصل ایک دور تھا جب کوئی اپنی شبیہ، کام کی بنیاد یا اپنی مقبولیت کے سبب جیت درج کیا کرتے تھے۔ ضلع میں راجا راجیو کمار سنگھ، رام چندر بخش سنگھ سمیت کئی ایسی مثالیں موجود ہیں لیکن آج کے دور میں پارٹی کی مقبولیت کی بنیاد پر ہی انتخابات میں حصہ لیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ضلع کی کل 6 اسمبلی نشستوں کے کل 54 امیدواروں میں سے 6 آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ملہانی میں ایس پی اور آزاد امیدوار پر مقدمہ درج
آزاد امیدوار کے طور پر دریاباد اسمبلی حلقے سے انتخابات میں اترے راجا رتیش سنگھ کو کافی حمایت مل رہی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے جب ان کے گھر کا دورہ کیا تو ان کے گھر پر ان کے حامیوں کا ہجوم تھا۔ راجا کا دعویٰ ہے کہ انتخاب میں جیت کو یقینی بنانے کے لئے ان کے حامی کافی محنت کر رہے ہیں۔