مرادآباد: ملک بھر میں آج 75 واں جشن یوم آزادی منایا گیا۔ اتر پردیش کے مرادآباد کے مختلف اسکولز میں بھی جشن آزادی کے پروگرام کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے منایا گیا۔
اس دوران ہر سال کی طرح اس سال بھی مرادآباد کے ڈی پی جی ایس اسکول میں پروجیکٹر کے ذریعہ جشن آزادی کا لائیو پروگرام بچوں کو گھر پر ہی دکھایا گیا۔
اسکول کے ڈائیریکٹر ڈین کمانڈر منصور صدیقی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'تعلیم ہی انسان کو انسان بناتی ہے تعلیم کے ذریعے ہی ہم کسی بھی کامیابی کو آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔
مزید پرھیں:
Independence Day 2021: ملک بھرمیں آزادی کی 75ویں سالگرہ کا جشن دھوم دھام سے منایا گیا
پروگرام میں موجود اساتذہ نے جشن آزادی پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی ہمیں ایسے ہی نہیں ملی ہے، بلکہ ملک کی آزادی کے لئے ہر مذہب و ملت کے لوگوں نے اپنی جان قربان کرکے اس ملک کو آزاد کرایا ہے، ملک کی آزادی کی اس قربانی کو بھلایا نہیں جاسکتا۔
وہیں سماج سیوی اور ہینڈی کرافٹ یونین کے سیکریٹری نعمان منصوری نے اسٹیج سے بولتے ہوئے کہا کہ 'بھارت ایک پھولوں کا گلدستہ ہے اور اس گلدستہ میں سبھی چمن کے پھول کھلے ہیں۔