ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر میں واقع 'گاندھی جینتی سمارو ٹرسٹ' کے صدر راج ناتھ شرما کا مطالبہ ہے کہ 'یوم آزادی 9 اگست کو منایا جانا چاہیے۔
ان کا دعویٰ ہے کہ 15 اگست کوئی انقلابی تاریخ کا دن نہیں ہے۔ اس کے لئے انہوں نے وزیراعظم کو ایک میمورنڈم بذریعہ ڈاک بھیجا ہے۔ ساتھ ہی اس میں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کا وہ خظ بھی لگایا گیا ہے جس میں وہ بھی یہی مطالبہ کر چکے ہیں۔
بارہ بنکی میں واقع گاندھی بھون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راج ناتھ شرما نے کہا کہ '9 اگست وہ تاریخ ہے جس روز کروڑوں ملک کے شہریوں نے آزادی کے مکمل انقلاب کا عزم لیا تھا۔ اس انقلاب میں ہزاروں کی تعداد میں شہری مارے گئے سیکڑوں کے تعداد میں لوگ جیل گئے جبکہ 15 اگست کے روز تو صرف بھارت کے وزیراعظم اور وائسرائے کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر: محدود افراد کے ساتھ ہی منعقد ہوگی یوم آزادی تقاریب
انہوں نے مزید کہا کہ 'عدم بیداری اور معلومات کے فقدان میں اُس روز کی اہمیت کو بھلا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'وہ کئی برسوں سے اس کے خلاف متحرک ہیں اور اس کے لئے وہ 9 اگست سے 15 تک خاص پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں۔'