ETV Bharat / state

سردہواؤں سے ٹھنڈ میں اضافہ - محکمہ موسمیات کے مطابق

ریاست میں پچھم کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے بڑھی ٹھٹھرن نے پوری ریاست کو ٹھنڈ کی زد میں لے لیا۔کل سے چھائے کہرے اور ٹھنڈ ہوا سے آج بھی راحت نہیں ملی ۔

سردہواؤں سے ٹھنڈ میں اضافہ
سردہواؤں سے ٹھنڈ میں اضافہ
author img

By

Published : Dec 18, 2019, 7:10 PM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی موسم ایسا ہی رہے گا اور راحت کی کوئی امید نہیں ہے۔ بڑھی ٹھنڈ کی وجہ سے اسکولوں کے ٹائم ٹیبل میں تبدیلی کی گئی ہے۔

راجدھانی لکھنؤ میں آج سے اسکول ساڑھے نو بجے سے تین بجے تک ہی کھلیں گے۔ ضلع انتظامیہ نے اسکول انتظامیہ کو صبح اسکول نہ کھولنے کی ہدایت دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر جے پی گپتا کے مطابق درجہ حرارت میں 8 ڈگری کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔میرٹھ، مظفر نگر اور بہرائچ گذشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے ٹھنڈ رہے۔ ان مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری درج کیا گیا۔

بدھ کو بھی کہرے کے ساتھ ہی تیز ہوا چل رہی ہے۔ لوگ ضروری کام سے ہی گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ راجدھانی میں بھی سڑکوں پر لوگوں کی آمدورفت کم ہے۔

جگہ جگہ الاؤ جل رہے ہیں ۔حکومت نے راجدھانی میں جگہ جگہ رین بسیرے بنائے ہیں۔ جن کے سرپر چھت نہیں ہے وہ رین بسیروں میں رات گذارر ہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.