اس ضمن میں کبڈی جونیئر سیزن-3 کا اہتمام اسٹار اسپورٹز نے وجے سنگھ پاتھک اسٹیڈیم گریٹر نوئیڈا میں عمل میں آیا، جس میں رنکو شرما نے بچوں کو تربیت فراہم کی۔
بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دادری بلاک کے جونیئر ہائی اسکول دادری کے بچوں نے مقابلے میں حصہ لیا اور محدود عمر گروپ میں معروف اسکولوں کے بچوں کو شکست دیکر چیمپئن شپ جیت لی۔
ایسا مانا جارہا ہے کہ اسکول کی جانب حاصل کی جانے والی یہ کامیابی ضلع میں کھیلوں کو فروغ دینے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
ضلع بیسک ایجوکیشن آفیسر بالمکونڈ پرساد نے کوچیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ کی قیادت میں بچوں کو سرکاری اسکولز میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایتھلیٹک کی سرگرمیوں کو بھی عمل میں لانا ہوگا۔