ETV Bharat / state

اے ایم یو : جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ایم ڈی کی سیٹوں میں اضافہ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ایم ڈی (جنرل میڈیسن) کی سیٹوں میں اضافہ کو میڈیکل کونسل آف انڈیا کی منظوری

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ایم ڈی کی سیٹوں میں اضافہ

author img

By

Published : Feb 18, 2020, 11:46 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:09 PM IST

ریاست اترپردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی میں واقع جواہر لال نہروں میڈیکل کالج علی گڑھ کے میڈیسن شعبہ میں 55 سال کے بعد ایم ڈی (جنرل میڈیسن) کورس کے داخلے میں مزید اضافہ کیا گیا ہے

اس شعبہ میں سن 1965 میں ایم ڈی کی بارہ سیٹیں تھیں، جس میں تقریبا دو گنا اضافہ ہوا ہے.اب اس تعلیمی سال 2020- 21 سے 21 طلبہ کا داخلہ ہوگا۔ اس سے متعلق میڈیسن شعبہ کے سربراہ پروفیسر مجاہد بیگ نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی برس سے سیٹوں میں اضافے کے لیے فکرمند تھے۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ایم ڈی کی سیٹوں میں اضافہ
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ایم ڈی کی سیٹوں میں اضافہ

مجاہد بیگ نے یہ بھی کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی کوششوں سے یونیورسٹی کےصدی سال میں یہ ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور سیٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا شعبہ میڈیسن علی گڑھ میں ئوئے سیٹوں کے اضافے سے آس پاس کے اضلاع جیسے ہاتھرس، کاسگنج، ایٹہ، بلندشہر امروہا، مرادآباد، سنبھل وغیرہ سے آنے والے مریضوں کو مزید بہتر طبی سہولیات فراہم کرسکے گا۔

پروفیسر بیگ نے کہا کہ شعبہ میں پی جی کرنے والے طلباء و طالبات کو بھی بہتر سہولیات میسر ہوں گے۔

اس موقع سے پروفیسر بیگ نے یونیورسٹی رجسٹرار، ڈین فیکلٹی آف میڈیسن، اور پرنسپل جے این ایم سی کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ انہون نے چار مختلف مواقع پر میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آی) کے معائنہ کے دوران بھرپور تعاون کیا تھا ۔

وہیں وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس سلسلے میں کہا کہ ایم ڈی کی سیٹوں میں اضافہ بانی درسگاہ سرسیداحمد خان کے جدید سائنسی تعلیمی فکر کو ایک شاندار خراج عقیدت ہے ۔

وائس چانسلر نے اے ایم یو کے صد سالہ جشن کے موقع پر ایم ڈی کی سیٹوں میں اضافے کے لیے وزارت صحت وکنبہ بہبود کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:09 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.