ETV Bharat / state

عام آدمی پارٹی کی رکنیت حاصل کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 9:57 AM IST

سماجوادی پارٹی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان اتحاد کی خبروں کا بازار گرم ہے۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کی رکنیت حاصل کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

عاپ کی رکنیت حاصل کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سماجوادی پارٹی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان اتحاد کی خبروں کا بازار گرم ہے۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کی رکنیت حاصل کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ویڈیو

سماج وادی پارٹی نے اترپردیش میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے تمام تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ایسی خبریں بھی گردش میں ہیں کہ اترپردیش میں راشٹریہ لوک دل اور عام آدمی پارٹی کے ساتھ ایس پی کا اتحاد آخری مرحلے میں ہے، صرف نشستوں کی تقسیم باقی رہ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نوئیڈا، غازی آباد اور این سی آر کے اطراف کی کچھ نشستیں عام آدمی پارٹی کو مل سکتی ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے ان نششتوں پر ایس پی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے والے رہنما اب عام آدمی پارٹی کی رکنیت لینے کا ذہن بنارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

انتخاب کو دیکھتے ہوئے عام آدمی پارٹی، یوپی جوڑو مہم کے تحت پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے گاؤں اور دیہی علاقوں میں لوگوں کو رکنیت دلانے کی رفتار تیز کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.