بارہ بنکی: ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں کورونا وبا کے معاملے میں اضافے کے سبب ضلع میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے پر انتظامیہ کی جانب سے متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
اس دوران بارہ بنکی کے پولیس سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی نے کہا کہ 'دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر تعزرات ہند کی دفعہ 188، 269،270،271 اور کورونا وباء ایکٹ کے تمام سیکشن میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 'ضلع میں اب تک 2432 مقدمہ ان دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں، ان میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہیں، ایس پی نے یہ بھی بتایا کہ اس وباء ایکٹ کے مقدمے کو نوجوان سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 'یہ مقدمہ درج ہونے سے انہیں پاسپورٹ بنوانے، حکومتی نوکری اور دیگر سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لئے نوجوانوں کو اس وبا ایکٹ کی خلاف ورزی سے بچنا چاہئے۔