ETV Bharat / state

مفتی اعظم ہند چیریٹیبل کلینک کی عوامی مقبولیت میں اضافہ - حجامہ تھیراپی کے لئے اسلامی تواریخ

ضلع بریلی میں 'مفتی اعظم ہند چیریٹیبل کلینک' تقریباً ایک ماہ قبل 26 مئی سنہ 2021ء کو شروع کی گئی تھی جہاں شہر کے 10 مشہور ڈاکٹرز کے علاوہ تین خاتون ڈاکٹرز بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں اور اس کلینک میں او پی ڈی کی فیس محض 10 روپیہ رکھی گئی ہے۔

charitable clinic
charitable clinic
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 3:38 PM IST

Updated : Jul 5, 2021, 4:07 PM IST

اترپردیش کے ضلع بریلی میں نبیرہ اعلیٰ حضرت و آل انڈیا اتّحاد ملّت کونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں اور امریا فارمیسی کے مالک احمد عزیز خاں کی مشترکہ کاوشوں سے 'مفتی اعظم ہند چیریٹیبل کلینک' تقریباً ایک ماہ قبل 26 مئی سنہ 2021ء کو شروع کیا گیا تھا۔

charitable clinic

خاص بات یہ ہے کہ اس کلینک میں شہر کے 10 مشہور ڈاکٹرز کے علاوہ تین خاتون ڈاکٹرز بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

بریلی: ضرورت مندوں کے لیے چیریٹیبل کلینک شروع

اس کلینک میں روزانہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کلینک میں او پی ڈی کی فیس محض 10 روپیہ رکھی گئی ہے۔
اس کلینک میں حجامہ تھیراپی بھی شروع کی گئی ہے۔ اس کے لیے خاص اسپیشلسٹ بھی رکھے گئے ہیں۔

یہاں حجامہ تھیراپی کے لیے اسلامی کیلنڈر کے اعتبار سے17، 19، اور 21 تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

او پی ڈی میں جنرل سرجن، فجیو تھیری پسٹ، آرتھو پیڈک سرجن، آئی اسپیشلسٹ، ای این ٹی سرجن، گائنی کلوجسٹ، نیورو فزیشین وغیرہ تمام امراض کے ڈاکٹرز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس کلینک کو شروع کرنے کا خاص مقصد غریبوں اور ضرورت مندوں کو بڑے اور ملٹی اسپیشلسٹی ہسپتالوں میں ہونے والے استحصال سے بچانا ہے۔
یہاں آنے والے مریضوں کی او پی ڈی فیس محض 10روپیہ ہونے کہ وجہ سے ہر طبقہ کے مریض آ رہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ یہاں 10 روپیہ کے پرچہ پر دوا مفت میں دی جاتی ہے۔

Last Updated : Jul 5, 2021, 4:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.