اسی ضمن میں اب اترپردیش میں جانچ کے بعد 24 معاملات مثبت سامنے آئے ہوئے ہیں، تاہم ان تمام کیسیز کے علاج کے لیے ہسپتالز میں آئیسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اترپردیش میں 24 نئے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد منظرعام پر آئی ہے، تاہم تمام متاثرہ مریض ٹیسٹ رپورٹز میں مثبت پائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ان میں سے سات کا تعلق نوئیڈا سے ہے، تاہم ایک لکھنؤ میں ایک آگرہ، ایک بلندشہر اور 14 میرٹھ میں پایا گیا ہے۔
تشویشناک بات یہ ہے کہ پہلی بار اترپردیش میں ایک دن میں 24 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ محکمہ صحت کی پیشانی پر تشویش کی لکیریں کھینچ گئیں۔
وہیں ریاست میں محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے بہتر طبی اور صحت مند حفاظتی خدمات کے دعوے کیے جارہے ہیں، لیکن اب ان مریضوں کی تعداد میں اتنے بڑے اضافے کے بعد ان تمام دعووں اور وعدوں کو بے نقاب کردیا ہے۔
واضح رہے کہ صرف میرٹھ میں ایک دن میں 14 نئے مریض سامنے آئے ہیں، تاہم اس کے بعد ان تمام مریضوں کو الگ تھلگ وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔
جہاں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ان تمام مریضوں کو تمام طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیں، وہیں ان 24 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد اترپردیش میں مریضوں کی تعداد اب 96 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ آج وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نوئیڈا میں مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد نوئیڈا میں صحت کی خدمات کا بھی جائزہ لیا ہے۔
پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد ، اترپردیش حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں بہتر طبی اور صحت کی خدمات کے دعوے کیے گئے تھے ، لیکن حکومت لاک ڈاؤن کے دوران بھیڑ کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اس بڑھتی ہوئی تعداد نے محکمہ صحت کے دعووں اور وعدوں کو بھی بے نقاب کردیا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہوگا کہ آنے والے وقت میں حکومت بڑھتی ہوئی کورونا وائرس کے مریضوں کے اعداد و شمار کی جانچ کے لیے کیا اقدامات کرتی ہے؟