ETV Bharat / state

ہسپتال میں آئی سی یو بیڈ بڑھائے جائیں: رجنیش دوبے

author img

By

Published : Sep 9, 2020, 10:55 PM IST

عالمی وبا کورونا کے بڑھتے اثر کے سبب ایڈیشنل چیف سکریٹری، محکمہ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر رجنیش دوبے نے افسران کو ہسپتالوں میں آئی سی یو بیڈ میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

increase icu beds in the hospital: rajneesh dubey
ہسپتال میں آئی سی یو بیڈ بڑھائے جائیں: رجنیش دوبے

ریاست اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری، محکمہ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر رجنیش دوبے کے ساتھ لکھنؤ سے پہنچی ٹیم نے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ایڈیشنل سکریٹری نے کووڈ-19 کے انفیکشن کو موثر طریقہ سے روکنے کے لیے چلائے جارہے پروگراموں اور داخل مریضوں کے علاج اور ان کی دیکھ ریکھ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پریاگ راج میں کورونا مریضوں کی تعداد تو بڑھ رہی ہے لیکن شرح اموات 1.4 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ جانچ کریں اور کم از کم موت ہونے دیں۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں طے ہوا ہے کہ ابھی تک 350 سرویلانس ٹیم تھی جسے بڑھاکر 600 کیا جائے گا۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ذرا سی بھی پریشانی ہونے پر سانس میں رکاوٹ کا انتظار نہ کرکے فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

مسٹر دوبے نے تیج بہادر اسپتال میں مزید 20 بیڈ بڑھائے جانے اور ریلوے اسپتال میں کل 60 بیڈوں میں سے 30 آئی سی یو بنائے جانے اور آکسیجن اور وینٹیلیٹر سمیت ضروری سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے موبائل ٹیم و سرویلانس ٹیم کی تعداد بڑھاتے ہوئے سیمپلنگ کی تعداد کو مزید بڑھائے جانے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یومیہ 4000 ٹیسٹنگ کی سہولت یقینی بنائی جائے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری نے مزید 17 موبائل ٹیم بڑھاکر کل 30 موبائل ٹیم کی سہولت یقینی بنائے جانے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کورونا پازیٹیو مریضوں کے رابطہ میں آنے والے صد فیصد لوگوں کو کانٹیکٹ ٹیسٹنگ کر کے ان کی جانچ کرائے جانے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کنٹینمنٹ زون کا موثر طریقہ سے نگرانی کرنے کے لیے کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینمنٹ زون میں صد فیصد باقاعدگی سے سینیٹائزیشن کی سہولت یقینی رہے۔

انہوں نے میونسپل کمشنر کو اس کی کراس چیکنگ کرائے جانے کے لیے کہا ہے۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری نے کہا کہ جتنی زیادہ سے زیادہ سیمپلنگ یوگی، اتنی ہی جلد اس کے انفیکشن پر موثر طریقہ سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.