محکمۂ انکم ٹیکس Income Tax Department دہلی، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور آگرہ میں ریئل اسٹیٹ کمپنی ACE گروپ اور اس کے پروموٹر اجے چودھری کی جائیدادوں کی تلاشی لی ہے۔ چودھری کو اکھیلیش یادو کا قریبی بتایا جاتا ہے۔ محکمۂ انکم ٹیکس کی ٹیم صبح سویرے بلڈر کے دفتر، مکان اور ڈائرکٹرس کے پاس پہنچ گئی۔ دستاویزات کی چھان بین کی۔
دوسری جانب کمپنی نے کہا ہے کہ 'ہم قانون کی پاسداری کر رہے ہیں۔ محکمۂ انکم ٹیکس اس سال کے شروع میں ہی اپنی تحقیقات کر چکا ہے۔ ہم ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔'
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ 'یہ پورا معاملہ سیاسی سرگرمیوں سے جڑا ہوا ہے، کمپنی کے کچھ ڈائریکٹر سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے قریبی ہیں، جس کی وجہ سے محکمۂ انکم ٹیکس نے یہ کارروائی کی ہے۔'
محکمۂ انکم ٹیکس کی کئی ٹیموں نے Ace Builder کے دفتر، گھر اور کمپنی کے ڈائریکٹروں کی جانچ شروع کردی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق دیر شام تک محکمۂ انکم ٹیکس کی ٹیم دستاویزات کی جانچ کرتی رہی۔ ملازمین کو دفاتر میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے دستاویزات اور فائلوں کو تحقیقات کے لیے لے لیا ہے۔
ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ اس گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اجے چودھری کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے ساتھ کافی قریبی تعلقات ہیں۔ جس کی وجہ سے محکمہ انکم ٹیکس نے ان کی کمپنیوں پر یہ کارروائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فن ٹیک کمپنی کے ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے
دراصل گزشتہ 15 دنوں سے انکم ٹیکس محکمہ سماج وادی پارٹی، ملائم سنگھ یادو، رام گوپال یادو اور اکھلیش یادو کے قریبی لوگوں کے خلاف ریاست بھر میں کارروائی کر رہا ہے۔
قنوج اور کانپور کے تاجروں پر محکمہ انکم ٹیکس کی تحقیقات کو بھی اسی سلسلہ کا ایک حصہ سمجھا جا رہا ہے۔