مؤ: اتر پردیش کے ضلع مؤ میں سماج وادی پارٹی کے قومی سکریٹری راجیو رائے Rajiv Rai Samajwadi Party leader کی رہائش گاہ اور دفتر پر ہفتہ کی صبح بڑی تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ انکم ٹیکس نے چھاپے ماری کی۔
انکم ٹیکس کی چھاپے Income tax raid کی اطلاع ملتے ہی راجیو رائے کی رہائش گاہ پر لیڈروں اور کارکنوں کی بھیڑ جمع ہونے لگی۔ انکم ٹیکس کی ٹیم کے ساتھ حکام راجیو رائے کے گھر پر ہیں۔
راجیو رائے نے اس ضمن میں کہا ’’ہمارا نہ تو کوئی مجرمانہ ریکارڈ ہے اور نہ ہی ہمارے پاس دو نمبر کا پیسہ ہے۔ میرے گھر پر انکم ٹیکس Income tax raid کے لوگ ہیں۔ بی جے پی کو لوگوں کی مدد کرنا برا لگا۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے گیٹ کے باہر موجود پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو سمجھاتے ہوئےکہا کہ 'آپ لوگ پرسکون سے رہیں، کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ جو بھی کریں، یا ویڈیو ریکارڈنگ کریں گے، آپ کے جانے کے بعد تھانے سے ایف آئی آر آئے گی اور آپ غیر ضروری قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ افسران کو اپنا کام کرنے دیں۔ انکم ٹیکس حکام کے چھاپے ابھی بھی جاری ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس محکمے کے افسران یا مؤ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔