ETV Bharat / state

نوئیڈا میں سہہ روزہ وکاس اتسو نمائش کا افتتاح - وکاس اتسو نمائش کا افتتاح

چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انل کمار سنگھ نے کہا کہ 'پچھلے ساڑھے چار سال میں اترپردیش حکومت کی جانب سے منریگا کے تحت ڈیڑھ کروڑ سے زائد مزدوروں کو روزگار فراہم کیا گیا۔

نوئیڈا میں سہہ روزہ وکاس اتسو نمائش کا افتتاح

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 8:00 PM IST

اتر پردیش حکومت کے ساڑھے چار سال مکمل ہونے پر ضلع گوتم بدھ نگر میں وکاس اتسو منایا گیا۔ جس میں وکاس بھون کے صحن میں 'ارادے نیک کام انیک' پر مبنی ڈویلپمنٹ فیسٹیول نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

نمائش کا افتتاح چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انِل کمار سنگھ نے ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی کی قیادت میں کیا۔ نمائش میں خود انحصار اتر پردیش کی جھلکیاں پیش کی گئیں اور خواتین، نوجوان، کسانوں اور غریبوں کے لیے کیے گئے کام کو خاص طور پر دکھایا گیا ہے۔

نوئیڈا میں سہہ روزہ وکاس اتسو نمائش کا افتتاح

اس موقع پر چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انل کمار سنگھ نے کہا کہ 'پچھلے ساڑھے چار سال میں اترپردیش حکومت کی جانب سے منریگا کے تحت ڈیڑھ کروڑ سے زائد مزدوروں کو روزگار فراہم کیا گیا اور خواتین کے تحفظ، خود انحصاری اور احترام و وقار کے لیے مشن شکتی مہم بھی چلائی گئی۔ اتر پردیش میں 2.61 کروڑ بیت الخلا بھی بنائے گئے۔

انل کمار نے کہا کہ 'جرائم کو کم کرنے کے لیے اتر پردیش میں زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی گئی جس کے تحت لکھنؤ، نوئیڈا ، وارانسی اور کانپور میں پولیس کمشنر کا نظام نافذ کیا گیا اور سائبر سیل کا قیام اور تمام اضلاع میں 214 نئے تھانے بنائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Anandiben Patel: گورنرآنندی بین پٹیل کا نوئیڈا دورہ

یہ ڈیولپمنٹ اتسو نمائش 20 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ زیادہ سے زیادہ اضلاع کے شہری اس ترقیاتی نمائش میں شرکت کر حکومت کی طرف سے چلائے جا رہے پروگرامز کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کر کے سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.