علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبۂ لسانیات کے زیر اہتمام انڈین لینگوئسٹکس سوسائٹی کی 45ویں بین الاقوامی کانفرنس کی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی آن لائن افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی یونین ایجوکیشن سکریٹری کے سنجے مورتی نے کہا کہ لسانیات ایک اہم موضوع ہے۔ تمام مضامین میں سے ایک اہم ترین مضمون یہ ہندوستان کی ماں ہے اور نئی قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق مادری زبان کی تعلیم پر بہت زور دیا گیا ہے۔ اس میں لسانیات کے تمام شعبوں سے متعلق موضوعات پر گفتگو کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
Foreign Linguistics غیرملکی لسانیات کی جانب طلباء کا رجحان
انہوں نے کہا کہ ان کی طرف سے کی گئی تحقیق کے مطابق یہ ایک بہت اہم مضمون ہے جس کا اثر اسکولی تعلیم پر بھی پڑے گا اور اسے عالمی سطح پر کثیر لسانی طور پر استعمال کیا جائے گا۔ اے ایم یو کے کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبۂ لسانیات یونیورسٹی کا ایک اہم شعبہ ہے. جس کے ذریعہ ماضی میں بھی اہم موضوعات پر پروگرام منعقد ہوتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیکلٹی آف آرٹس کے بڑے شعبوں میں سے ایک ہے۔ آئی آئی ٹی مدراس کے پروفیسر سریش چودھری نے اس کانفرنس کو لسانیات کے میدان میں ایک قابل ستائش اور مفید قدم قرار دیا۔
مہمان اعزازی، وزارت کیمیکل اور فرٹیلائزر، حکومت ہند کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گنگا کمار آئی اے ایس نے اس کانفرنس کی کامیابی کے لیے پروفیسر وارثی کو مبارکباد دی اور ان کی طرف سے منعقدہ تقریب کی تعریف کی۔ رجسٹرار محمد عمران نے کہا کہ اس کانفرنس سے دنیا میں نئے ریکارڈ قائم کرنے میں مدد ملے گی اور مستقبل میں نئی جہتیں کھلیں گی۔ شعبۂ لسانیات کے چیئرمین پروفیسر ایم جے وارثی نے آنے والے تمام اسکالرز کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر اسٹیج پر موجود مہمانوں نے شعبہ کے جریدے، کتاب کا خلاصہ اور پروفیسر وارثی کی کتاب جدید لسانیت کا اجراء بھی کیا۔
مہمان خصوصی یونین ایجوکیشن سکریٹری سنجے مورتی نے کانفرنس میں آن لائن شرکت کی تھی جس کے سبب ہی یونیورسٹی غیر تدریسی ملازمین اپنے مطالبات سے متعلق میمورنڈم سنجے مورتی کو نہیں دے سکے۔ واضح رہے کہ غیر تدریسی ملازمین کا اپنی ملازمت کے پرماننٹ اور الاؤنس کی بحالی کے لیے دھرنا گزشتہ 24 روز سے انتظامیہ بلاک پر جاری ہے۔ دو روز قبل ہی غیر تدریسی ملازمین نے زبردست احتجاجی مارچ کے بعد دھرنے سے اعلان کیا تھا کہ وہ آج سے شروع ہونے والی کانفرنس کے مہمان خصوصی یونین ایجوکیشن سکریٹری سنجے مورتی کو ایک میمورنڈم پیش کریں گے۔