اترپردیش کے نوئیڈا میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی غرض سے نوئیڈا اتھارٹی اور نیشنل اسکل ڈیولپمینٹ کارپوریشن کے مشترکہ اقدامات سے تیسرا اسکل تربیتی مرکز کا آج جیور کے رکن اسمبلی دھریندر سنگھ نے افتتاح کیا۔

گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او نریندر بھوشن کی پہل پر اس سینٹر کا افتتاح کیا گیا، اس سینٹر میں 210 نوجوان 43 دنوں میں ٹیلی کام گریڈ اور ہینڈسیٹ ریپئیر انجینیئرنگ کی ٹریننگ لے سکیں گے۔
اس موقع پر جیور کے رکن اسمبلی دھریندر سنگھ نے طلباء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'نوئیڈا میں ایئرپورٹ کی تعمیر جلد کی جائے گی جس کے بعد تمام ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں آئیں گی، بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے، اس لئے نوجوانوں کو ان کمپنیوں کی ضرورت کے مطابق ہنرمند ہونا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:سپر ٹیک کے دو 40 منزلہ ٹاور کو گرانے کا حکم
انہوں نے طلباء سے کہا کہ اگر وہ اچھی تربیت لینے کے بعد اسکل ڈیولپمینٹ سینٹر سے باہر آئیں گے تو روزگار کی کوئی کمی نہیں رہے گی۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ حکومت کی توجہ صرف صنعتی ترقی پر ہے۔ حکومت اور گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کی کوشش ہے کہ آپ کو روزگار مہیا کرایا جائے۔