ETV Bharat / state

نوئیڈا: ای ایس آئی ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح - नोएडा ईएसआई अस्पताल

گوتم بدھ نگر کے رکن پارلیمان نے کہا کہ 'حکومت کی ہدایات کے مطابق ملک میں 50 بستروں یا اس سے زیادہ کے تمام ہسپتالوں کا اپنا آکسیجن پلانٹ ہونا چاہیے۔

نوئیڈا: ای ایس آئی ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح

author img

By

Published : Oct 9, 2021, 8:44 PM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران آکسیجن کی شدید قلت کے بعد پی ایم کیئرز فنڈ سے ملک بھر کے ہسپتالوں میں آکسیجن اسٹوریج اور پلانٹ لگانے کی مہم شروع کی گئی۔

اس کے تحت آج ملک کے مختلف ہسپتالوں میں 161 آکسیجن پلانٹس شروع کیے گئے ہیں۔ وہیں گوتم بدھ نگر کے رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما نے ای ایس آئی ہسپتال سیکٹر 31 نوئیڈا میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ یہ پی ایس اے پلانٹ بہت ساری جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔

نوئیڈا: ای ایس آئی ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح

بڑی بات یہ ہے کہ یہ 1 منٹ میں 1000 لیٹر آکسیجن پیدا کرے گا۔ ہسپتال میں اس پلانٹ کے شروع ہونے سے غریب مریضوں کو بڑے فوائد حاصل ہوں گے۔

افتتاح کے موقع پر گوتم بدھ نگر کے رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما نے کہا کہ 'یہ اُس منظر سے نمٹنے میں بہت اہم ثابت ہوگا جو ہم نے آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کورونا انفیکشن کے دوران دیکھا۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ کووڈ 19 میں آکسیجن کی اتنی ضرورت ہوگی اور ملک میں قلت ہو گی۔ میں گزشتہ 40 سالوں سے طبی پیشے سے وابستہ ہوں، حکومت ہند کی ہیلتھ کمیٹی کا رکن ہوں، لیکن میں پہلی بار ایسے منظر سے گزرا ہوں۔ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ آکسیجن کی اتنی کمی ہوگی۔'

تیسری لہر کے بارے میں انہوں نے کہا 'تیسری لہر جس کا خدشہ ہے وہ آئے گی۔ لیکن یہ کتنا موثر ہوگا اور کن وسائل کی ضرورت ہے اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔'

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: وزیراعلی کے نام پر سیاہی پوتنے والے کی خودسپردگی

رکن پارلیمان نے مزید کہا کہ 'حکومت کی ہدایات کے مطابق ملک میں 50 بستروں یا اس سے زیادہ کے تمام ہسپتالوں کا اپنا آکسیجن پلانٹ ہونا چاہیے۔ اس تناظر میں نوئیڈا کے ای ایس آئی ہسپتال میں اس پلانٹ کا کام شروع ہونا ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ صحت کے میدان میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ عام آدمی اور پسماندہ افراد کو اس سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.