ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں آرگینک (نامیاتی) کاشتکاری کرنے والے کسانوں کو فائدہ پہنچانے اور اسے فروغ دینے کی غرض سے شہر نوئیڈا فیز 2 میں چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ نے آرگینک بازار کا افتتاح کیا۔

منڈی میں آرگینک بازار صبح 6 بجے سے 11 بجے اور شام 5:00 بجے سے رات 8:00 بجے تک کھلا رہے گا۔ جہاں ضلع گوتم بودھ نگر میں جو کاشتکار آرگینک کاشتکاری کرتے ہیں وہ اپنے آرگینک کھانے کی اشیاء، پھل اور سبزیاں فروخت کریں گے۔

آرگینک اشیاء کی خریداری کے تناظر میں کوئی بھی شہری بازار میں آرگینک کھانے کی اشیاء خرید سکتا ہے۔
