ETV Bharat / state

بارہ بنکی: پولیس کلب میں ڈائیننگ ہال کا افتتاح - پولیس کلب میں ڈائیننگ ہال

افتتاحی پروگرام کے دوران یہ تمام سبکدوش اہلکار کافی خوش نظر آئے اور انہوں نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے اس کام کے لیے شکریہ ادا کیا۔

بارہ بنکی: پولیس کلب میں ڈائیننگ ہال کا افتتاح

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 9:47 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی نے پولیس کلب میں ڈائیننگ ہال ترپتی کا افتتاح کیا۔

دراصل بارہ بنکی میں پولیس کلب کی تعمیر 1934 میں کی گئی تھی لیکن دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کلب کی عمارت خستہ ہوچکی تھی۔ تقریبا ایک برس قبل تک یہ عمارت بدحال تھی لیکن بارہ بنکی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی نے عمارت کی حالت کو دیکھتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی پریشانی کو سمجھا۔ انہوں نے اپنی کوششوں سے پولیس کلب کی تعمیر نو کرائی۔

بارہ بنکی: پولیس کلب میں ڈائیننگ ہال کا افتتاح

اس کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی نے یہاں ڈائیننگ ہال ترپتی کی تعمیر کرائی۔ ترپتی کی افتتاحیہ تقریب بھی پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بلکل الگ انداز میں منعقد کرائی۔

انہوں نے اس کے لئے ضلع میں پولیس محکمے کی خدمات کر چکے سبکدوش اہلکاروں کو مدعو کیا۔ سبکدوش اہلکاروں نے یہاں اپنی یادیں تازہ کیں۔

واضح رہے کہ افتتاحی پروگرام کے دوران یہ تمام سبکدوش اہلکار کافی خوش نظر آئے اور انہوں نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے اس کام کے لیے شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.