ETV Bharat / state

Inauguration of Dadi Chandra Tomar Shooting Range: نوئیڈا اسٹیڈیم میں دادی چندرو تومر شوٹنگ رینج کا افتتاح - دادی چندرو تومر

اترپردیش کے نوئیڈا اسٹیڈیم Noida Stadium، سیکٹر-21A کے دادی چندرا تومر شوٹنگ رینج میں بدھ کو سہ روزہ شوٹنگ مقابلہ شروع ہوا۔ اس کا افتتاح ایم پی مہیش شرما، ایم ایل اے اور سی ای او نے کیا۔

نوئیڈا اسٹیڈیم میں دادی چندرو تومر شوٹنگ رینج کا افتتاح

author img

By

Published : Jan 5, 2022, 9:53 PM IST

شوٹنگ رینج کے شروع ہونے سے نوئیڈا اور آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو اس کا فائدہ ہوگا۔ اب تک اس کھیل کی تربیت کے لیے دہلی جانا پڑتا تھا۔

شوٹنگ رینج گزشتہ سال مکمل ہوئی تھی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ Chief Minister Yogi Adityanath نے اس کا نام دادی چندرو تومر رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اسے دادی چندرو تومر کا نام دینے کے بعد بدھ کو یہاں پہلی بار شوٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

بدھ کو اس کا افتتاح ایم پی ڈاکٹر مہیش شرما، ایم ایل پنکج سنگھ اور دھیریندر سنگھ اور نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے کیا۔ پروگرام شروع ہونے سے پہلے سبھی نے دادی چندرا تومر کی مورتی پر پھول چڑھائے۔

نوئیڈا اتھارٹی نے شوٹنگ رینج کو چلانے کی ذمہ داری فرید آباد کی مانو رچنا ایجنسی کو دی ہے۔

پروگرام میں ڈاکٹر مہیش شرما نے کہا کہ بین الاقوامی سطح کی شوٹنگ رینج کا آغاز نوئیڈا اتھارٹی کا ایک اچھا قدم ہے۔

نوئیڈا کا نام خوبصورت شہروں میں شامل ہو گیا ہے۔ ایم ایل اے پنکج سنگھ نے کہا کہ نوئیڈا میں ہی شوٹنگ رینج کے آغاز سے اب نوجوانوں کو دہلی نہیں بھاگنا پڑے گا۔ ایم ایل اے دھیریندر سنگھ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام شرکاء آگے بڑھیں اور ملک کا نام روشن کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Lawyers Strike in Noida: رجسٹری کے حوالے سے وکلا کی ہڑتال

وہیں سی ای او ریتو مہیشوری نے کہا دادی چندرو تومر کا نام شوٹنگ رینج سے وابستہ ہونا متاثر کن ہے۔ حکومت اور نوئیڈا اتھارٹی کا مقصد شوٹنگ رینج میں سماج کے ہر طبقے کو سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.