سیمپلنگ موبائل وین کو ایک پروگرام میں محکمہ کے حوالہ کیا گیا۔ اس موقع پر چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انل کمار سنگھ موجود تھے۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ اسپتال سیکٹر 39 نوئیڈا میں منعقدہ پروگرام میں کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی کوششوں سے متعلقہ کمپنی کی جانب سے سی ایس آر کے تحت موبائل سیمپلنگ وین مہیا کی جارہی ہیں جبکہ اس وین کی مدد سے اور محکمہ صحت کے عہدیداروں کے تعاون سے 250 نمونے لینے کا کام کیا جائے گا۔
پروگرام میں ڈابر انڈیا لمیٹڈ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے درمیان چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے گئے اور چیف ڈویلپمنٹ آفیسر نے موبائل وین کو روانہ کیا۔
اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اوہری، ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نیپال سنگھ، ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ڈھاکہ، محکمہ صحت کے دیگر افسران، ڈسٹرکٹ پنچایت راج افسر کنور سنگھ یادو، ڈابر انڈیا لمیٹڈ کی سینئر جنرل منیجر (مارکیٹنگ) مینو فاکے، پونیت آنند منیجنگ ڈائریکٹر بزنس آن وہیلز کمپنی اجموت اور دیگر موجود تھے۔