ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں واقع بیگراج پور میں پولیس کے ذریعہ چیکنگ آپریشن چلایا جا رہا تھا اسی دوران سامنے سے آنے والے دو موٹر سائیکل سوار لوگو کو پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا دونوں موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک بدمعاش زخمی ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے زخمی بدمعاش کو علاج کے لیے ہسپتال بھیج دیا۔
زخمی بدمعاش ثاقب ولد ادریس شیر نگر تھانہ نیو منڈی کا رہنے والا ہے زخمی بدمعاش کے قبضے سے پولیس نے ایک موٹرسائیکل، گیر قانونی اسلحہ اور کارتوس برآمد کیے۔
بدمعاش ثاقب کے خلاف ڈیڑھ درجن سے زیادہ مقدمات درج ہیں بدمعاش نے گذشتہ دنوں تھانہ منصور پور کے علاقے میں ایک ڈاکٹر کو بھی لوٹ لیا تھا۔ پولیس نے ثاقب پر 25 ہزار کے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔