ETV Bharat / state

نوئیڈا: فلیٹ خریداروں پر کنسٹرکشن کمپنی کے باؤنسرز کا حملہ - باؤنسرز

خریداروں کا الزام ہے کہ اس پر نشانت نے اپنے باؤنسر کو اشارہ کردیا، جس کے بعد باؤنسرز نے وہاں موجود بائرس کو لاتوں گھونسوں سے پیٹنا شروع کر دیا۔

in-noida-construction-company-bouncers-attack-flat-buyers
نوئیڈا: فلیٹ خریداروں پر کنسٹرکشن کمپنی کے باؤنسرز کا حملہ
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 8:46 PM IST

ایک طرف جہاں لاک ڈاؤن کے بعد معاشی صورتحال انتہائی ابتر ہے، ہر طرف افرا تفری کا ماحول ہے۔ لوگ کرائے کے مکانات چھوڑ رہے ہیں، وہیں بعض کو اپنے مکانات کے حصول کے لئے جدو جہد کرنی پڑ رہی ہے۔

نوئیڈا: فلیٹ خریداروں پر کنسٹرکشن کمپنی کے باؤنسرز کا حملہ

کچھ ایسے ہی معاملے میں خریداروں نے نوئیڈا کے سیکٹر 39 تھانہ کے تحت سیکٹر 96 میں کنسٹرکشن کمپنی سپر ٹیک پر اپنے ملازمین کے ذریعے مار پیٹ کا الزام عائد کیا ہے۔

دلیپ، امیت، سچن، گوتم و دیگر کا کہنا ہے کہ ہمیں 2015 میں ہی فلیٹ مل جانے چاہیے تھے۔ ہم نے تمام واجبات بھی ادا کر دیے لیکن ابھی تک فلیٹ نہیں ملے۔

اسی تناظر میں اپنے فلیٹ کے لئے آج پروجیکٹ ڈائریکٹر وکاس کنسل سے میٹنگ تھی لیکن وہ نہیں ملے۔ جس پر ان لوگوں نے دوسرے ڈائیریکٹر سے ملنے کی خواہش کی لیکن وائس پریزیڈنٹ نشانت نے کہا کہ آج کسی سے بھی نہیں مل سکتے۔ جس پر بحث شروع ہوئی۔

خریداروں کا الزام ہے کہ اس پر نشانت نے اپنے باؤنسر کو اشارہ کردیا، جس کے بعد باؤنسروں نے وہاں موجود بائرس کو لاتوں گھونسوں سے پیٹنا شروع کر دیا۔ جس کے بعد معاملہ پولیس تک جا پہنچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.