مظفر نگر کے شیو چوک پر دلہا دلہن کی ایک کار پھولوں سے سجی ہوئی آکر رکی۔
یہ دیکھ کر شیو چوک پر تعینات پولیس اہلکار الرٹ ہو گئے۔ اور اس سے رکنے کی وجہ پوچھی۔
دولہا اور دلہن گاڑی سے نیچے اترے اور شیو مورتی کے پاس پہنچے، سب سے پہلے اُنہوں نے خود کو ایک سینیٹائزر مشین میں سینیٹائز کیا اور پھر سات پھرے لگائے۔
دولہا کلدیپ سولنکی نے کہا کہ ہمارا رشتہ نومبر میں طے پایا تھا اور اس وبا میں صورتحال کب تک نارمل ہو اس کا اندازہ نہیں ۔اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کی جائے۔
کلدیپ نے بتایا کہ وہ دہلی کا رہائشی ہے ، مظفر نگر شادی کرنے آیا تھا اور اب وہ واپس جارہا ہے۔
ہم راستے میں ہی رک گئے اور بھولے ناتھ کا آشیر واد لیا اور انہوں نے کہا کہ لوک ڈاؤن کی وجہ سے انہوں نے معاشرتی فاصلے کا اچھا خیال رکھا ہے۔ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال بھی بخوبی کیا ہے۔