ETV Bharat / state

بی جے پی اقتدار میں جنگل راج قائم: جتن پرساد

author img

By

Published : Nov 24, 2019, 2:33 PM IST

سابق مرکزی وزیر و کانگریس رہنما جتن پرساد ضلع ہیڈ کواٹر سے بیس کلو میٹرمسافت پر ہفتہ کی سہ پہر بربنڈہ گاوں میں پولیس حراست میں مہلوک ساجن شکلہ کے گھر انکے اہل خانہ سے ملاقات کر تعزیت پیش کر انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے مذکورہ بات کہی ۔

فائل فوٹو

انہوں نے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اقتدار نظم نسق کے حالات ابتر و جنگل راج قائم ہے۔ پولیس عوام کے ساتھ جرائم پیشہ جیسا سلوک کر رہی ہے۔'

کانگریس کے سینئر رہنما جتن پرساد نے کہا کہ اتر پردیش میں نظم نسق کی قلعی کھل گئی ہے جہاں جنگل راج قائم ہے ۔ پولیس عوام کی حفاظت کے برعکس استحصال کر رہی ہے ۔ پولیس حراست میں ساجن شکلہ کی موت کے بعد ملزمان پولیس کے ساتھ تساہلی یہ ثابت کرتی ہے کہ اب ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی ہونے والی نہیں ہے ۔

انہوں نے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپیہ مالی تعاون اور متوفی کے دونوں بیٹوں کو سرکاری ملازمت دینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرکز کی مودی و صوبہ کی یوگی حکومت عوام کی آواز دبانے کا کام کر رہی ہے ۔ پولیس ایک شخص کو گھر سے حراست میں لے جا کر پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیتی ہے پر مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو یہ واقعہ معمولی لگتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساجن شکلہ کی موت کے معاملے میں اب خاموشی نہیں ہوگی اس کی آواز پارلیمنٹ و اسمبلی تک جائے گی۔ اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لئے دھرنا مظاہرہ کرکے حکومت کا گھیراو کیا جائے گا۔

اس موقع پر کانگریس کے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.