ETV Bharat / state

Asha Workers Protest in Bareilly: بریلی کلکٹریٹ کے سامنے آشا ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ - بریلی میں آشا ورکروں کا احتجاج

بریلی میں آشا ورکروں نے ٹریزرار پر رشوت مانگنے کا الزام لگاتے ہوئے ضلع کلکٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا اور کلکٹریٹ کو مکتوب روانہ کرکے ان کی مانگوں کو پورا کرنے کی مانگ کی۔ Asha Workers Protest in Front ot the Collectorate Bareilly۔

Asha Workers Protest in Bareilly
Asha Workers Protest in Bareilly
author img

By

Published : May 6, 2022, 12:07 PM IST

بریلی: اترپردیش کے بریلی میں بھوجی پورہ علاقے سے ضلع ہیڈ کواٹر پہنچی آشا ورکروں نے کلکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اُنہوں نے ٹریزرار پر رشوت مانگنے کا الزام لگایا ہے۔ اس الزام کے بابت اُنہوں نے ضلع مجسٹریٹ کو ایک مکتوب بھی لکھا ہے۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے گزشتہ کئی ماہ سے اپنے روکے گئی ماہانہ تنخواہ کو جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے Asha workers protest in front of Bareilly Collectorate۔

ویڈیو دیکھیے۔
آشا ورکروں نے ضلع مجسٹریٹ کو ایک مکتوب لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اتر پردیش نے مارچ سنہ 2021ء سے ماہانہ محنتانہ 750 روپیہ سے اضافی کرکے 1500 روپیہ کر دیا ہے۔ لیکن اضافی رقم کے ساتھ ماہانہ محنتانہ ابھی تک جاری نہیں ہوا ہے۔ ٹریزرار اس کے عوض میں رشوت طلب کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

آشاؤں نے کہا ہے کہ 18 اپریل کو اُنہوں نے سی ایم او اور 22 اپریل کو اُنہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر صحت سے بھی شکایت کی تھی، لیکن اُن دونوں شکایتوں کا کوئی بھی نتیجہ نہیں نکلا۔ لہذا، تمام آشاؤں نے مجبور ہوکر ضلع کلکٹریٹ آکر ڈی ایم سے شکایت کر رہے ہیں۔ کچھ آشاؤں نے یہ بھی کہا کہ ٹریزرار نے رشوت طلب کرنے کی شکایت اعلیٰ افسران سے کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دے رہے ہیں۔ تمام آشاؤں کو تین ماہ سے محنتانہ بھی نہیں دے رہے ہیں۔ ڈی ایم نے آشاؤں کے مکتوب کو ارسال کرنے کے بعد مناسب کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.