ETV Bharat / state

عمران پرتاپ گڑھی دو روزہ دورے پر پہنچے مرادآباد

author img

By

Published : Sep 29, 2021, 3:48 PM IST

عمران پرتاب گڑھی نے میڈیا سے روبرو ہوتے ہوئے کہا کہ 'کسانوں کے احتجاج میں 'اللہ اکبر اور ہر ہر مہا دیو' کے نعروں سے مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت بوکھلا گئی ہے۔'

عمران پرتاپ گڑھی دو روزہ دورے پر پہنچے مرادآباد
عمران پرتاپ گڑھی دو روزہ دورے پر پہنچے مرادآباد

کانگریس پارٹی کے اقلیتی چیئرمین اور مشہور و معروف شاعر عمران پرتاب گڑھی اتر پردیش کے مرادآباد کے دو روزہ دورے پر پہنچے اور انہوں نے لگاتار الگ الگ جگہوں پر جلسۂ عام سے خطاب کیا۔

عمران پرتاپ گڑھی نے مرادآباد کے اغوان پور میں جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'میں عوام کو یہ احساس دلانے کی کوشش کررہا ہوں کہ موجودہ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان کو مرادآباد کی عوام نے غلط چنا ہے۔'

عمران پرتاب گڑھی نے مزید کہا کہ 'کانگریس نے انہیں اقلیتی محکمہ کی بڑی ذمہ داری دی ہے میں کانگریس پارٹی کا شکرگزار ہوں۔'

عمران پرتاب گڑھی نے میڈیا سے روبرو ہوتے ہوئے کہاں کہ 'کسانوں کے احتجاج میں 'اللہ اکبر اور ہر ہر مہا دیو' کے نعروں سے مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت بوکھلا گئی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: مظفرنگر : رکن اسمبلی ارادھنا مشرا کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے پر کانگریس کا احتجاج

مذہبی تبدیلی کے الزام میں گرفتار مولانا کلیم صدیقی پر بولتے ہوئے کہا کہ 'مولانا کلیم صدیقی کو گرفتار کیا گیا ہے دراصل حکومت سرکاری مشینری کا غلط استعمال کر رہی ہے ابھی کچھ دن پہلے موہن بھاگوت جی نے کلیم صدیقی کو اپنے اسٹیج پر بلایا تھا اب حکومت بتائے کہ موہن بھاگوت غلط ہیں یا پھر سرکاری ایجنسیاں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'آنے والے 2022 اسمبلی انتخابات میں کانگریس اتر پردیش میں حکومت بنارہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.