مرادآباد لوک سبھا 6 سے کانگریس پارٹی نے پہلے فلمی اداکار راج ببر کو امیدوار بنانے کا ارادہ کیا تھا لیکن بعد میں پارٹی اعلیٰ کمان نے معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کو اس حلقے سے اپنے امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا ہے۔
آج عمران پرتاپ گڑھی نے ڈی ایم دفتر پہنچ کر کانگریس کے امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
اس دوران عمران پرتاب گڑھی کے ساتھ ہزاروں کانگریسی کارکنان موجود تھے۔
کانگریس کے امیدوار عمران پرتاپ گڑھی کا جلوس امبیڈکر پارک سے شروع ہو کر پیلی کوٹھی، جین مندر سے گزرتے ہوئے ڈی ایم دفتر پہنچا۔
اس دوران کانگریس کے صوبائی صدر فلمی اداکار راج ببر سمیت کئی اعلیٰ رہنما بھی موجود تھے۔