ETV Bharat / state

ظفریاب جیلانی کی طبیعت پہلے سے بہتر

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی کو برین ہیمریج ہوا، جس کے بعد انہیں لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ گذشتہ روز ان کا 'آپریشن' ہوا جو کامیاب رہا۔ ڈاکٹرون نے ان کی طبیعت پہلے سے بہتر بتائی ہے۔

Improvement in the health of Zafaryab Jilani
ظفریاب جیلانی کی طبیعت پہلے سے بہتر
author img

By

Published : May 22, 2021, 6:12 PM IST

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سیکرٹری و بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی کو برین ہیمریج ہوا، جس کے بعد انہیں میدانتا ہسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا۔ اندرونی خون زیادہ نکلنے کی وجہ سے آپریشن ہوا، جو پوری طرح کامیاب رہا۔

میدانتا ہسپتال کے ڈائریکٹر راکیش کپور نے ہیلتھ بولٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 20 مئی کو ظفریاب جیلانی کے گرنے سے سر پر چوٹ لگی تھی، ان کا بلڈ پریشر بھی زیادہ تھا، ایم آر آئی و دوسری جانچ کرائی گئی تھی۔

21 مئی کو شروعاتی جانچ اور سی ٹی اسکین کے بعد معلوم ہوا کہ چوٹ لگنے سے اگلے حصے میں خون کا تھکہ جم گیا تھا۔ اس کے بعد نیورو سرجری ٹیم نے کامیاب سرجری کر کے برین میں جمے ہوئے خون کو ہٹایا۔

آج 22 مئی کو ان کا سی ٹی اسکین ٹھیک آیا ہے اور انہیں فی الحال آئی سی یو میں وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ گذشتہ روز کے مقابلے آج ان کی طبیعت بہتر ہے اور کنٹرول میں بھی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ "ظفریابجیلانی کی کورونا جانچ بھی ہوئی تھی اور ان کی رپورٹ مثبت پائی گئی۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران مسعود جیلانی نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ جیلانی صاحب کا کامیاب آپریشن ہو گیا، اب انہیں آپریشن تھیٹر سے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے اور پہلے سے بہتر ہیں، ان شاء اللہ جلد شفایاب ہوں گے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.