ETV Bharat / state

Usefulness of Dates: کھجور کی اہمیت و افادیت

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 4:32 PM IST

کھجور کا استعمال تو سال بھر کیا جاتا ہے لیکن رمضان المبارک میں اس کی کھپت زیادہ ہوجاتی ہے جس کے بہت سارے فوائد بھی ہیں۔ Importance and Usefulness of Dates

کھجور کی اہمیت و افادیت
کھجور کی اہمیت و افادیت

کھجور، رمضان المبارک کا سب سے اہم اور خاص پھل ہے، کھجور سے افطار کی شروعات کرنا سنت نبوی ہے، یہی وجہ ہے کہ روزہ دار کھجور سے ہی افطار کرتے ہیں۔ سحری میں بھی کھجور کا استعمال ہوتا ہے۔ کھجور کیسے رمضان کی اہم چیز بنی اس سے افطار کرنے کے کیا فائدے ہیں اور کھجور اتنی اہم کیوں ہے؟ ان تمام مسائل پر ای ٹی وی بھارت نے بارہ بنکی کے مشہور ڈاکٹر اے ایچ عثمانی سے بات کی۔ ڈاکٹر اے ایچ عثمانی نے بتایا کہ کھجور عرب ممالک کا پھل ہے کیونکہ زیادہ تر عرب ممالک ریگستانی علاقہ میں بسے ہیں۔ اس لیے وہاں دیگر پھل اور اشیاء کی پیداوار کم ہی ہوتی ہے، کھجور میں تمام اقسام کے وٹامن اور مِنرلس ہوتے ہیں اور اسے کھانے سے تازگی کا احساس ہوتا ہے اس لیے کھجور رمضان کی اہم چیز ہے۔ Importance and Usefulness of Dates

ڈاکٹر اے ایچ عثمانی

کھجور کے فائدے: ڈاکٹر اے ایچ عثمانی نے بتایا کہ کھجور میں لا تعداد فوائد ہوتے ہیں۔ اس میں تمام ایسے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو جسم کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کھجور ہڈیوں کے لئے فائدہ مند ہے، اس سے آنکھ کی روشنی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے امیونٹی میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور یہ دل و دماغ کو سکون دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھجور کی خاصیت یہ بھی ہے کہ میٹھی ہونے کے باوجود بھی اسے ذیابیطس کے مریض کھا سکتے ہیں کیوں کہ روزہ کی حالت میں شوگر لیول کم ہوجاتا ہے اور کھجور سے شوگر لیول برابر ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.