روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے منفی اثرات اب بھارت کے صرافہ بازار پر بھی دکھنے Russia-Ukraine War's Impact on Bullion Market لگے ہیں۔ گذشتہ چار دنوں میں سونے کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے رامپور کے صرافہ تاجروں اور خریداروں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
اس سلسلے میں رامپور کے شاداب مارکیٹ میں ناصر جویلرز کے مالک سمیر خان نے کہا کہ کافی دن سے سونے کی قیمتیں ٹھہری ہوئی تھیں، لیکن یوکرین روس جنگ کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں دو سے تین ہزار کا اضافہ Gold prices rise in India ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی اضافہ ہے۔
وہیں، ایس کے جویلرز کے مالک شاہ زیب خان نے کہا کہ اگر حالات اسی طرح بنے رہے تو صرافہ بازار پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کو درست کرنے کے لیے موجودہ حکومت کو بہتر اقدامات کرنے ہوں گے۔
اس دوران زیورات کی خریداری کرنے پہنچے خریداروں نے بھی سونے کی بڑھی قیمتوں Gold prices rise in India پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شادیوں کا موسم ہے لیکن جس طرح سے یوکرین، روس میں جنگی حالات پیدا ہوئے ہیں، اس سے عام لوگوں کی زندگی پر کافی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ اس تنازع کے سبب سونے کی قیمتوں میں اضافہ Gold Price Jumps ہوگیا۔ گھر میں شادی کی وجہ سے سونے کے زیورات خریدنے پہنچے نظام الدین کہتے ہیں کہ یوکرین میں جاری تنازع کے سبب سونے کی قیمتیں اب 42 سو روپے سے بڑھ کر 46 سو روپے ہوگئی ہیں۔ جس سے ان کا بجٹ کافی بگڑ گیا ہے۔
معیشت کے ماہرین کا خیال ہے کہ یوکرین میں آئندہ 6 سے 7 دن حالات اگر اسی طرح رہے تو سونے کے قیمتوں میں بڑا اچھال آنے والا ہے۔