محکمہ موسمیات نے جمعہ کو مشرقی اتر پردیش کے لئے ایک ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جس میں شدید بارش، تیز آندھی اورآسمانی بجلی کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ نے آئندہ دو دن کے لیے خطے کو ریڈ الرٹ کردیا ہے۔ اترپردیش کا مغربی حصہ اورنج الرٹ پر ہے۔ 11 اور 12 جولائی کو دہلی یلو الرٹ پر ہے۔
اترپردیش کے مشرقی حصے میں پریاگراج ، امیٹھی ، اعظم گڑھ ، گورکھپور، سلطان پور، وارانسی ، کوشمبی، کوشی نگر اور 20 دیگر اضلاع شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سنہ 2019 میں جاری بارش کے بعد اترپردیش کے مختلف اضلاع میں سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کسی بھی موسمی نظام کی شدد کے مطابق محکمہ کے پاس چار کلر کوڈٹ وارنگ ہوتے ہے۔ گرین، یلو، اورینج اور سب سے آخر میں ریڈ ہوتا ہے۔ حکام کو چوکس رہنے کے لیے ریڈ الرٹ دیا گیا ہے جبکہ اورنج تیار رہنا ہے۔
آئی ایم ڈی نے اتراکھنڈ ، بہار اور شمال مغربی خطے میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
ایجنسی نے بتایا کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران شمال مغربی بھارت کے میدانی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔