خانقاہ عالیہ نیازیہ میں منعقدہ تقریب میں فیضانِ نیازیہ ویلفیئر سوسائٹی Faizan Nizaia Welfare Society کے صدر کمال میاں نیازی نے کہا کہ اسلامی تاریخ میں متعدد جنگِیں ہوئی ہیں، لیکن جنگِ کربلا کو تا قیامت یاد کیا جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اُس جنگ کو حق اور باطل کے درمیان ہوئی جنگ کے عنوان تک محدود کرنا درست نہیں ہے۔ بلکہ وہ ایک جابر حکمراں کے ظلم اور جدال و قتال کا افسوسناک واقعہ ہے۔ Imam Hussain's Birthday Program Held in Bareilly
وہ حق کے لیے ایک خاندان کے نوجوان، بزرگ اور بچوں کے جامِ شہادت نوش کرنے کا واقعہ ہے۔ تاریخِ اسلام میں ایسا کوئی دوسرا واقعہ دیکھنے اور سُنّے کو نہیں ملتا ہے۔
کمال میاں نیازی نے کہا کہ حضرت امام حسین، کربلا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ امام کی وجہ سے آج اسلام زندہ اور جاوید ہے۔ اس لیے تمام عالمِ اسلام کے مسلمان، حضرت امام حسین کی یومِ ولادت کو بڑے ادب و احترام اور عقیدت و محبت کے ساتھ مناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاعری کے ذریعے امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت
اُنہوں نے مزید کہا کہ اس روز تمام مسلمان نیاز و نذر کرتے ہیں اور غریبوں اور ضرورت مندوں کو کپڑے تقسیم کرتے ہیں اور شربت کی سبیل کرتے ہیں۔
پیغمبرِ اسلام کے نواسے کربلا میں شہید ہوئے امام حسین کی پیدائش کے موقع پر فیضانِ نیازیہ ویلفیئر سوسائٹی نے خانقاہ نیازیہ کے احاطے، خواجہ قطب، شہر کے گھنٹا گھر، ملوکپور، فتح نشان، باقرگنج کربلا سمیت پرانہ شہر میں کئی جگہ پروگرام منعقد کیے۔ سوسائٹی نے کئی مقامات پر شربت کی سبیل لگائی۔
کمال میاں نیازی نے کہا کہ تمام مسلمان، امام حسین کے یومِ ولادت بڑے ادب و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔ امام حسین کی شہادت نہ صرف عالم اسلام، عالمِ انسانیت بلکہ دنیا کے ہر طبقے اور قوم کو انصاف پسندی، حق پرستی اور امن و امان کا پیغام دیتی ہے۔