ETV Bharat / state

میرٹھ: آیوش ڈاکٹروں کو سرجری کی اجازت کے خلاف ڈاکٹرز کا احتجاج - انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن

ڈاکٹروں کی سب سے بڑی تنظیم آئی ایم اے (انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن) کی کال پر آج ملک بھر کے ڈاکٹر 12 گھنٹے کے لئے ہڑتال پر رہے۔

میرٹھ: آئی ایم اے سے منسلک ڈاکٹرز کا احتجاج

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 8:02 PM IST

ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے ایمرجنسی خدمات اور کووڈ میڈیکل خدمات کو چھوڑ کر سبھی طرح کی او پی ڈی آج بند رہی۔ آئی ایم اے کی قیادت میں ملک بھر کے ڈاکٹر آیورویدک ڈاکٹروں کو سرجری کرنے کی اجازت دئے جانے کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

میرٹھ: آئی ایم اے سے منسلک ڈاکٹرز کا احتجاج

میرٹھ میں بھی آج انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن سے جڑے ڈاکٹروں نے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف ڈی ایم آفس پر اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے ڈی ایم کے ذریعہ حکومت کو اپنا میمورنڈم پیش کیا اور مکسو پیتھی کے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزی حکومت کے فیصلے سے ناراض آئی ایم اے کی ہڑتال کے اعلان پر جہاں ڈاکٹروں نے 12 گھنٹے اپنی طبّی خدمات كو بند رکھا وہیں آیوش ڈاکٹروں کو سرجری کی اجازت دیے جانے کے خلاف اپنی ناراضگی بھی ظاہر کی۔اس کے باوجود ایمرجنسی اور کووڈ میڈیکل خدمات كو جاری رکھا۔اب دیکھنا ہے کہ حکومت ای ایم اے کی ناراضگی كو کس حد تک کم کر پاتی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.