ETV Bharat / state

میرٹھ: غیر قانونی اسلحہ فیکٹریز پر کارروائی

پنچایت انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد میرٹھ پولیس اور ایس ٹی ایف پولیس کی بڑی کارروائی عمل میں آئی۔

illegally-arms-factory-unhearthed-in-meerut-8-arrested
میرٹھ: غیر قانونی طریقے سے تیار کیے جارہے طمنچے برآمد
author img

By

Published : Mar 28, 2021, 7:46 AM IST

ضلع میرٹھ کے مختلف تھانوں میں غیر قانونی طریقے سے تیار کیے جا رہے اسلحہ فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں طمنچے کے ساتھ آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مغربی اتر پردیش میں پنچائتی انتخابات میں نا خوشگوار واقعہ کو انجام دینے کی غرض سے میرٹھ میں مختلف جگہوں پر غیر قانونی طور پر اسلحہ بنانے کا کام کیا جا رہا تھا جن کے خلاف میرٹھ پولیس اور ایس ٹی ایف کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں طمنچہ اور ان کو بنانے والے اوزار برآمد کرنے کے ساتھ ہی قریب آٹھ ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔

میرٹھ: غیر قانونی طریقے سے تیار کیے جارہے طمنچے برآمد

جانکاری کے مطابق یہ اسلحہ پنچایت انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے جا رہے تھے۔ میرٹھ پولیس ٹیم کو ملی اس بڑی کامیابی پر اعلی افسران نے دو لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔

پنچایت انتخابات میں بدعنوانی پھیلانے کی غرض سے تیار کیے جا رہے اسلحہ فیکٹریوں کے خلاف پولیس کی اس کارروائی سے ایک بات تو صاف ہے۔ اب یوپی میں بدمعاشوں کے خلاف پولیس کوئی رعایت نہیں برتے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.