ETV Bharat / state

بارہ بنکی: قبرستان کی زمین پرغیر قانونی تعمیر کا الزام - غیر قانونی تعمیرکا الزام

بارہ بنکی کی قمریہ باغ قبرستان کی انتظامیہ کمیٹی نے منگل کو ایک میٹنگ کر کے واضح کیا ہے کہ قبرستان کی زمین پرغیر قانونی تعمیر کسی بھی صورت میں منظور نہیں ہے۔ انتظامیہ کمیٹی نے عوام سے غیر قانونی تعمیر کے خلاف تحریک شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

بارہ بنکی: قبرستان کی آراضی پرغیر قانونی تعمیرکا الزام

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 7:43 PM IST

اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے قدیم قمریہ باغ قبرستان کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر کے اس پر تعمیراتی کام شروع کرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

بارہ بنکی: قبرستان کی آراضی پرغیر قانونی تعمیرکا الزام

قبرستان کی انتظامیہ کمیٹی نے منگل کو ایک میٹنگ کر کے واضح کر دیا ہے کہ قبرستان کی زمین پر غیر قانونی تعمیر کسی بھی صورت میں منظور نہیں۔ انتظامیہ کمیٹی نے اس کے خلاف عوام سے تحریک شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

دراصل معاملہ بارہ بنکی شہر کے قمریہ باغ میں واقع قدیم قبرستان کا ہے، جس کا گاٹہ نمبر 2745 ہے۔ الزام ہے کہ اسی قبرستان کے حصے پر سنیتا چورسیہ نام کی ایک خاتون گزشتہ 3 دسمبر کو تعمیری کام شروع کرا رہی تھیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پلاٹ کی کھدائی کے وقت وہاں قبروں سے انسانی ہڈیاں برآمد ہوئیں۔ جنہیں مٹی کے ساتھ پھینکوا دیا گیا۔ قمریہ باغ قبرستان کمیٹی کی درخواست پر ایس ڈی ایم نے کام رکوا کر جانچ کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ اتوار سے اسی پلاٹ پر پھر سے تعمیری کام شروع کیا گیا۔ وہیں، بتایا جا رہا ہے کہ لیکھپال نے اس پلاٹ کے قبرستان کی حدود سے باہر ہونے کی رپورٹ پیش کی ہے۔ جبکہ قبرستان کمیٹی کا ابھی بھی یہی دعویٰ ہے کہ مزکورہ پلاٹ قبرستان کی زمین پر ہے۔

منگل کو قبرستان کمیٹی کی میٹنگ میں طئے کیا گیا کہ قبرستان کی زمین پر غیر قانونی تعمیر کسی بھی صورت میں برداشت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بین مذاہب جوڑے کی شادی پر قانون نہیں بنائے گی مرکزی حکومت

کمیٹی کے صدر محمد نعیم نے کہا کہ قبرستان کی زمین پر تعمیر نہیں ہونے دیں گے، چاہے اس کے لئے انہیں اپنی جان ہی کیوں نہ قربان کرنی پڑے۔ انہوں نے عوام سے قبرستان کے لئے تحریک شروع کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.