نوئیڈا: بھولیکھ ڈپارٹمنٹ، ورک سرکل نائن، اترپردیش کے آبپاشی محکمہ نوئیڈا اتھارٹی Noida Authority کی مشترکہ ٹیم نے یمنا زیر آب علاقے میں غیر قانونی فارم ہاؤسز کی تعمیر کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اس میں دس ہیکٹر اراضی پر بنائے گئے 15 غیر قانونی فارم ہاؤسز کو مسمار کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نوئیڈا اتھارٹی کی جانب سے زیر آب علاقے میں پہلی بار کارروائی کی گئی ہے، جس میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی فارم ہاؤسز کو منہدم کیا گیا ہے Illegal farmhouses in flooded areas in Noida were demolished۔
لینڈ ریکارڈ محکمہ کے او ایس ڈی پرسون دویدی نے بتایا کہ یمنا کے زیر آب علاقے میں کوئی پکی تعمیر نہیں کی جا سکتی ہے لیکن یہاں پر تیزی سے فارم ہاؤس بنائے گئے اور اب بھی جاری ہے۔ اتھارٹی ورک سرکل نائن، اتر پردیش آبپاشی محکمہ کے تقریباً 100 عملہ افسران اور پانچ جے سی بی مشینوں نے مشترکہ طور پر کارروائی کی۔ اتھارٹی کے مطابق خالی ہونے والی زمین کی قیمت 50 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
- Greater Noida Authority: گریٹر نوئیڈا اتھارٹی نے غیر قانونی کالونیوں کو مسمار کیا
- Noida Authority Agreed to Some Key Demands: نوئیڈا اتھارٹی نے کسانوں کے مطالبات تسلیم کیے
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اتھارٹی نے تلوارہ، گلاولی، کمبخش پور میں زیر آب علاقے میں 67 فارم ہاؤسز کو مسمار کیا تھا، یہ کارروائی مسلسل جاری رہے گی۔ فارم ہاؤس میں ماڈیولر کچن، سوئمنگ پول سے لے کر لگژری سروسز تک موجود تھیں۔ یہاں سپلائی سولر پینلز کے ذریعے ہوتی تھی۔ یہاں کام کرنے والے لوگوں نے بتایا کہ حال ہی میں اس فارم ہاؤس کی ماڈیفیکشن پر تقریباً 1.5 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔