ریاست اترپردیش کے ضلع دیوریا میں پولیس نے مہرونا چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ایک منی ٹرک سے بہار لے جائی جارہی ہریانہ میں بنی انگریزی شراب کی 840 پیٹیاں برآمد کی ہیں۔
واضح رہے کہ موقع سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ضبط شراب کی قیمت تقریباً 60 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
ایس پی ڈاکٹر شرپتی مشرا نے بتایا کہ کل رات مہرونا چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران پولیس نے منی ٹرک سے کباڑ کے نیچے چھپا کر رکھی گئی ہریانہ میں بنی انگریزی شراب کی 840 پیٹیاں برآمد کی ہے، سمگلر شراب بہار لے جارہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع سے بٹھنڈا (پنجاب) باشندہ منجیت کو گرفتار کیا ہے، گرفتار کیے گئے ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔