ETV Bharat / state

اترپردیش: اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش،7 گرفتار - فیکٹری چلانے

اترپردیش کے اضلاع سہارنپور اور رامپور میں پولیس نے اسلحہ فیکٹریوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے سات بدمعاشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 11:07 PM IST

پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ سہارنپور کی کوتوالی نگر پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے مشترکہ طور سے کاروائی کرتے ہوئے گڑھی ملوک بی ایس این ایل ٹاور کے نزدیک سے غیر قانونی اسلحہ فیکٹری چلارہے تین افراد مقیم،شاہ دین اور عابد کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ملزمین کے قبضے و نشاندہی پر مختلف ہتھیار، ان کے بنانے کے آلات و دیگر پرزے وغیرہ برآمد کئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح سے رمپاور کے بلاسپور علاقے سے پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر غیر قانونی ہتھیار بنانے کی فیکٹری چلانے والے چار ملزمین اسحاق، عثمان، دلجیت اور اوتار کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گرفتار بدمعاشوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں کارتوس، ہتھیار بنانے کے آلات و دیگر پرزے برآمد کئے ہیں۔

گرفتار ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.