ریاست اُترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایس ایس پی ابھیشیک یادو کی جانب سے چلائی جارہی غیر قانونی اسلحہ مہم میں مظفر نگر تھانہ کی ٹیم نے غیرقانونی اسلحہ بنانے والے فیکٹری کا انکشاف کیا ہے۔
اس دوران پولیس نے موقع واردات سے غیرقانونی اسلحہ کے ساتھ ساتھ ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے وہیں دوسری بڑی کامیابی پولیس کو مظفر نگر کے 'تھانہ بڑھانا' سے ملی جہاں مخبر کی اطلاع پر پولیس نے چھاپے ماری کی اور دو ملزمین کے ساتھ بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا ۔
اس سلسلے میں ایس پی نیپال سنگھ نے پریس کانفرنس ذریعے بتایا کہ غیر قانونی طورپر ہتھیار بنانے والے ملزمین کے خلاف ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں ، جبکہ اس کے ساتھی پر بھی ایک درجن کے قریب مقدمات درج ہیں۔ فی الحال پولیس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کررہی ہے ۔