سہارنپور: اترپردیش میں UP Assembly Election 2022 کے اسمبلی انتخابات کو بہتر بنانے کے لیے پولس شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن مہم چل رہی ہے۔ اسی درمیان سہارنپور کے دیہی علاقوں میں غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک شخس کو گرفتار کیا ہے۔
اس معاملے میں پولس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ بنانے والے سے سخت پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
وہیں بدمعاشوں کے پاس سے غیر قانونی اسلحہ 1 بندوق 12 بور، 6 پستول 315 بور، 12 نصف بندوق، 2 پستول 12 بور سمیت 5 زندہ کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔
وہیں پکڑے گئے بدمعاش کا نام نواب بتایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bharwad Murder Case: بھرواڑ قتل کیس ملزمین کے خلاف انسداد دہشت گردی قوانین نافذ
پولیس کا کہنا ہے اس معاملے میں مزید تفتیش کی جا رہی اور ان کے جتنے بھی ساتھی ہیں، انہیں جلد گرفتار کیا جائے گا۔