ETV Bharat / state

آئی آئی ٹی کانپور نے آکسیجن کا سب سے چھوٹا سلینڈر ایجاد کیا - ڈاکٹر سندیپ پاٹل

آئی آئی ٹی کانپور کے سابق طالب علم ڈاکٹر سندیپ پاٹل نے ایک ایسی آکسیجن بوتل کا ایجاد کیا ہے جس کے فوائد ایمر جنسی صورت میں بے شمار نظر آرہے ہیں۔

آئی آئی ٹی کانپور نے آکسیجن کا سب سے چھوٹا سلینڈر ایجاد کیا

author img

By

Published : Aug 2, 2021, 5:35 PM IST

ریاست اتر پردیش کے آئی آئی ٹی کانپور نے آکسیجن کا ایک ایسا چھوٹا سلنڈر ایجاد کیا ہے جس کو آپ اپنے ہاتھ یا بیگ میں رکھ کر کہیں بھی آسانی سے آ جا سکتے ہیں۔ اس ایک کلو وزن کی بوتل سے تین گھنٹے تک آکسیجن دستیاب ہوگی۔آکسیجن کی اس چھوٹی بوتل سے ایمرجنسی صورت میں میں بہت فائدہ پہنچے گا۔

آئی آئی ٹی کانپور کے سابق طالب علم ڈاکٹر سندیپ پاٹل نے ایک ایسی آکسیجن بوتل کا ایجاد کیا ہے جس کے فوائد ایمر جنسی صورت میں بے شمار نظر آرہے ہیں۔ ابھی حالیہ دنوں میں جب کورونا وبا شباب پر تھی تو ہر کوئی آکسیجن کی قلت سے پریشان تھا ایسی صورتحال میں لوگوں کو بھاری بھرکم سلینڈر لے کر آکسیجن کی تلاش میں بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔

آئی آئی ٹی کانپور نے آکسیجن کا سب سے چھوٹا سلینڈر ایجاد کیا

اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے آئی آئی ٹی کانپور کے ای اسپن نینوٹک لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سند یپ پاٹل نے اپنی ٹیم کے ساتھ ایک اسپرے نما بوتل کی ایجاد کی ہے، اس بوتل کا سب سے کم وزن 300 گرام ہے اور اس میں دس لیٹر آکسیجن کمپریس کر بھری جاتی ہے۔

ایک بوتل سے آکسیجن کے دو سو سلاٹ لیے جا سکتے ہیں، یہ ایک پورٹیبل فیسلٹی ہے جس کے ذریعے آپ مریض کو ایمرجنسی کی صورت میں آسانی سے ہسپتال تک لے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو: اعلیٰ صلاحیت کے آکسیجن پروڈکشن پلانٹ کا افتتاح

دمہ اور سانس کے مریضوں اور دیگر ایمرجنسی میں مبتلہ گھر میں موجود مریض اس بوتل کے ذریعہ سے ایمرجنسی کی صورت میں اپنی ضرورت آسانی سے پوری کر سکتے ہیں۔ اس بوتل کی قیمت صرف پانچ سو روپے متعین کی ہے جو لوگوں کو آسانی سے دستیاب ہوسکے گی۔

یہ مارکیٹ میں آن لائن بھی مہیا کی جائے گی، بازار میں یہ اکسیر ایز کے نام سے بیچی جائے گی۔ دمے اور سانس کے مریض اپنی جیب میں رکھ کر کہیں بھی گھوم پھر سکیں گے، لمبے سفر پر چلنے والے یا سیر سیاہ کو گھومنے والے لوگ بھی اسے آسانی سے کہیں بھی لے جا سکیں گے اور اس کے ذریعے سے فیض حاصل کر سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.