ETV Bharat / state

لکھنؤ: درگاہ دادا میاں میں روایتی افطار رواں برس نہیں ہو سکا - اردو نیوز لکھنؤ

کورونا وبا نے انسانی زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے، چاہیں سماجی ہو یا مذہبی۔ پہلے ماہ رمضان میں افطار پارٹیوں کا دور چلتا تھا لیکن کووڈ پروٹوکول کی وجہ سے درگاہ دادا میاں میں رمضان کی 24 تاریخ کو ہونے والا روایتی افطار نہیں ہوا۔

iftar not be held this year due to coronavirus at dada miyan lucknow
دادا میاں میں کرایا جانے والا افطار رواں برس نہیں ہو سکا
author img

By

Published : May 8, 2021, 10:20 AM IST

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے مال ایوینیو میں واقع درگاہ حضرت محمد نبی رضا شاہ المعروف دادا میاں میں ہر سال رمضان المبارک کی 24 تاریخ کو روزے داروں کو افطار کرایا جاتا تھا، لیکن اس بار ایسا نہیں ہو سکا۔

دیکھیں ویڈیو

وبائی مرض کورونا کے سبب یوپی حکومت نے مساجد میں ایک وقت میں صرف پانچ افراد کو عبادت کرنے کی اجازت دی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران درگاہ دادا میاں کے ترجمان محمد عارف نے بتایا کہ ہمارے بزرگوں کا ہمیشہ سے یہی دستور رہا ہے کہ تن من دھن سے خدمت خلق کے لیے کام کرتے رہیں۔ بزرگوں نے ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو برقرار رکھا۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے سبب اجتماعی طور پر افطار نہیں کرایا جا سکتا تھا، لیکن ضرورت مندوں کی مدد کی جا سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شاہ نبی رضا ٹرسٹ کی جانب سے درگاہ دادا میاں کے سجادہ نشین حضرت خواجہ محمد صباحت حسن شاہ نے راشن تقسیم کرنے کا فیصلہ لیا اور ہم لوگوں نے ضرورت مندوں کو راشن کٹ تقسیم کیا۔

مزید پڑھیں:

ناسازگار حالات میں موثر معاشی اعانت کی ضرورت

قابل ذکر ہے کہ لکھنؤ میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب گذشتہ سال بھی افطار پارٹی نہیں ہوئی۔ لیکن ماہ رمضان میں افطار کی رقم کو ضرورت مندوں کو تقسیم کیا گیا تاکہ لاک ڈاؤن میں انہیں کھانے پینے کی پریشانی نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.