ETV Bharat / state

Khatauli By Election مظفرنگر فساد نہ ہوتا تو بی جے پی یوپی اور مرکز میں بر سر اقتدار نہ آتی، کے سی تیاگی - جے ڈی یو رہنما کے سی تیاگی کا بی جے پی پر نشانہ

جے ڈی یو رہنما کے سی تیاگی نے کہا کہ یہ ضمنی انتخاب اپوزیشن کے لیے راستہ صاف کر دے گا۔ اگر اس ضمنی انتخاب کے نتائج ہمارے حق میں آئے تو 2024 کا الیکشن ہمارے لیے اہم رہے گا، کیونکہ ان انتخابات میں پوزیشن جماعتوں کو اکٹھے ہونے کا موقع ملے گا۔ JDU leader KC Tyagi targets BJP

کے سی تیاگی
کے سی تیاگی
author img

By

Published : Dec 3, 2022, 9:31 AM IST

Updated : Dec 3, 2022, 9:38 AM IST

مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے کھتولی اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب ہونے والاہے۔ تمام سیاسی جماعتیں شب و روز اپنے امیدوراوں کو جتانے کے لئے محنت کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے پیش نظر جنتا دل یونائیٹیڈ کے راجیہ سبھا رکن کے سی تیاگی مظفر نگر پہنچے۔ سماج وادی پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے کھتولی کا الیکشن اتنا ہی اہمیت کا حامل ہے جتنا کہ مین پوری اور رام پور کا انتخاب ہے۔ JDU leader KC Tyagi targets BJP

کے سی تیاگی

انہوں نے کہا کہ یہ ضمنی انتخاب اپوزیشن کے لیے راستہ صاف کر دے گا۔ اگر اس ضمنی انتخاب کے نتائج ہمارے حق میں آئے تو 2024 کا الیکشن ہمارے لیے اہم رہےگا، کیونکہ ان انتخابات میں پوزیشن جماعتوں کو اکٹھے ہونے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج مذہب اور ذات کے نام پر نام پر استحصال ہو رہا ہے۔ جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بنی ہے، کسان اپنے کھیت چھوڑ کر گھر بیٹھے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کبھی کاشتکاری نہیں کی، ہم نے کھیتی باڑی کی ہے۔ کسانوں کو صرف مذہب کے نام پر کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ آپ اپنا مذہبی عقیدہ پورا کریں، لیکن جو کسانوں کے دام ہیں اس پر بھی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مظفر نگر فسادات بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے سب سے بڑا کلنک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب دہلی میں کسان زراعت سے متعلق بل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے تو اس دوران 500 سے زیادہ کسانوں نے اپنی جانیں گنوائیں تو یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے سب سے بڑا بدنما داغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گر مظفر نگر میں دنگا نہ ہوا ہوتا تو بھارتیہ جنتا پارٹی اتر پردیش اور مرکز میں بر سر اقتدار نہ آتی۔ ان کے مطابق دنگے کا سب سے بڑا فائدہ بی جے پی کو اور سب سے زیادہ نقصان کسانوں اور کسان دوست پارٹی کو ہوا۔

مزید پڑھیں:Khatauli by polls جینت چودھری کا کتھولی اسمبلی سیٹ سے جیت کا دعوٰی

Last Updated : Dec 3, 2022, 9:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.